کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر علی وسان اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی کا شاہ فیصل زون کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی نمبر5امام بارگاہ زینب کلثوم(کربلا) کا تفصیلی دورہ عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہ کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی سہولیاتی کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر علی وسان نے کہاکہ ماہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیاتی کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی محکمانہ غفلت اور لاپراہی کا قطعی مظاہرہ نہ کیا جائے دورے کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر نے منتظمین سے ملاقات کی اور اُن سے بلدیاتی سہولیاتی کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے منتظمین کی شکایات پر محکمہ انسداد تجاوزات شاہ فیصل زون کو ہدایت کی کہ مساجد و امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر قائم تمام تجاوزات اور رکاوٹوں کا خاتمہ کرکے مکمل کلیئر کیا جائے۔
جلوس کے موقع پر روٹس کو ہر قسم کی پارکنگ پر پابندی عائد کی جائے تاکہ عزداروں کو اُن کی عبادات میں کسی بھی قسم کی مشکلات پیش نہ آئے ایڈمنسٹریٹر نادر وسان نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ مساجد وامام بارگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیا جائے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران یکم تا عاشورہ محرم الحرام تک بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے میونسپل ایمرجنسی پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنا ئیں انہوں نے کہاکہ مساجد وامام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی وستھرائی اور رکاوٹوں کے خاتمے کے علاوہ فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی درستگی کو یقینی بنا یا جائے اس موقع پر انہوں نے محکمہ انسداد تجاوزات سیل کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی تعاون کے ذریعے مرکزی شاہراہوں سمیت مساجد وامام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لئے حکمت عملی ترتیب دے کر تجاوزات اور رکاوٹوں سے پاک ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے۔
اس موقع پر شاہ فیصل زون کے ایگزیگٹیو انجینئر اسلم پرویز نے شاہ فیصل زون کے تحت محرم الحرام کے حوالے سے مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف اور شاہ فیصل زون کے حدود میں برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس پر جاری انتظامات پر ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ شاہ فیصل زون کی جانب سے امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ روشنی کی بحالی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں صفائی وستھرائی کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا اور امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کاکام یکم محرم سے قبل مکمل کرلیا جائے گا اسلم پرویز نے کہاکہ بلدیاتی سہولیات کی بروقت فراہمی کے لئے شاہ فیصل کالونی نمبر 4 کے ڈی اے آفس پر مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔
