
طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا کے شہر درنہ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ مقامی میڈیا کے مطابق داعش اور مقامی جنگجو گروپوں کے درمیان درنہ شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے کئی دن سے جھڑپیں جاری ہیں۔
حکام کے مطابق یہ خودکش حملہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
