
طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ لیبیا کے عام انتخابات میں 15 لاکھ رجسٹرڈ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
جنرل نیشنل کانگریس کی 2 سو نشستوں کے لیے 1 ہزار 6 سو 28 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ ملک کے مستقبل کے لیے ان انتخابات کو اہم قرار دیا جارہا ہے۔انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
