کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی ترسیلی نظام کے حوالے سے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے واٹر بورڈ کے افسران کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا عوام سے ملا قات اور اُن سے شکایات سننے کے بعد واٹر بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ شاہ فیصل کالونی کے تمام علاقوں پانی کا ترسیلی نظام کو درست کیا جائے اور اس حوالے سے مختلف علاقوں میں عوامی کو درپیش مسائل سے نجات دلا نے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کوبروئے کار لایا جائے۔
رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے متعلقہ ذمہ دران سے کہاکہ لائنوں سے پانی کی چوری کی روک تھام اور غیر قانونی ہائیڈرینٹس کا خاتمہ یقینی بنا یا جائے اور مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میںلائی جائے تاکہ شاہ فیصل کالونی میں عوام کو درپیش فراہمی آب کے حوالے سے شکایات کا ازالہ ممکن بنا یا جاسکے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے دور ے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوام سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست قیادت عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے مصروف ہے انشا اللہ فراہمی و نکاسی آب سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے عوامی مسائل کا خاتمہ کرکے سہولتیں عوام کی دہلیز تک پہنچا ئیں گے۔

