کراچی : وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر شہر میں ہوڈنگ سائن کے نادہندہ گان اور فحش اسکرین آوایزاں کرنے والوں کے خلاف آپریشن مزید تیز کردیا گیا ۔سنیئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس کے ایم سی عبدالراشد خان نے ریمول ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ شہر کے تمام شاہراہوں سے نادہندہ اور فحش اسکرین کو اُتار لیا جائے اور شہر میں لگا ئے گئے تمام غیر قانونی پول سائن ،ہائی لون بورڈ کا خاتمہ کیا جائے۔
انہوں نے محکمہ لوکل ٹیکس کے تمام انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں غیر قانونی ،نادہندہ اور فحش سائن بورڈ کے خلاف آپریشن کو تیز کرکے ایسے سائن بوردڈ کا مکمل خاتمہ کرائیں عبدالراشد خان نے کہاکہ نادہندگان کو کسی بھی صورت میں ریلیف نہ دیا جائے اور بلا تفریق غیر قانونی سائن بورڈ کا شہر سے خاتمہ کردیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ لوکل ٹیکس کی جانب سے شہر قائد میں غیر قانونی ،فحش اور نادہندہ سائن بورڈ اور ہوڈنگ سائن کے خلاف مہم جاری ہے اور آخری غیر قانونی ،فحش اور نادہندہ سائن بورڈ اور ہوڈنگ سائن کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گاعبدالرشد خان نے رات گئے مختلف شاہراہوں پر آپریشن کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ کے افسران و ملازمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاک محکمہ لوکل ٹیکس کے تمام افسران و علاقہ انسپکٹر ز اور عملے سے کہاکہ وہ اپنے فرائض نیک نیتی اور تندہی کے ساتھ انجام دیں اور ادارے کی ریکوری میں اضافے کے ساتھ شہر کو خوبصور ت بنا نے کے حوالے سے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔
