Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

حسرت ان غنچوں پہ ہے جو بِن کھلے مرجھا گئے

December 18, 2014 0 1 min read
Peshawar Incident
Peshawar Incident

تحریر: رقیہ غزل
آج دل درد و کرب کے اس دشت میں بھٹک رہا ہے جس میں یاس سے آس کا سفر کئی صدیوں پر محیط لگتا ہے۔ قلم بھی چلنے سے قاصر ہے، آج تو شبد بھی میسر نہیں کہ میں اس درد کو قلمبند کر سکوں، میں اس ستم کا نقشہ کھینچ سکوں جو پشاور کی سرزمین پر ڈھایا گیا۔ میں ان مائوں کا حال بتا سکوں جو اپنے جگر گوشوں کو تیار کر کے سکول بیجھ کر، کھانا بنا کر انکے انتظار میں بیٹھی تھیں اور انھیں یہ خبر ملی کہ ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک ان کا بچہ اب کبھی نہیں لوٹے گا۔

میں اس باپ کی امیدوں اور خوابوں کا حال کیسے لکھوں جو اپنے بڑھاپے کی لاٹھی دیکھ کر روز باغ باغ ہو جاتا تھااوراسے کہا گیا کہ آ کر اپنے بیٹے کے لاشے کو اٹھا کر لے جائو۔وہ تو ماں باپ تھے مگر جب ہماری قوم کا مستقبل لہولہو ہوا تو یہ مناظر بصارتوں اور سماعتوں پر اس قدر بھاری گزرے کہ ہر روح گھائل ہوگئی اور احساسات منجمند ہو گئے ،ہر آنکھ اشک بار ہے یوں لگتا ہے کاٹو تو بدن میں لہو نہیں ہے۔سانحات ہمارے لیے نئے نہیں مگر یہ سانحہ تاریخ عالم کا ایک المناک سانحہ ہے۔

اے سفاک قاتلو !میں تمہیں وحشی لکھوں ،درندہ لکھوں یا دہشت گرد لکھوں ،تمہیں کیا لکھوں؟ اسی سوچ میں گم ہوں کہ آج جبکہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا تم نے دنیا کی تاریخ میں ایک سیاہ باب رقم کر ڈالا ۔آرمی پبلک سکول پشاور پر سفاک دہشت گردانہ حملے سے ایک بار پھر 16دسمبر 1971کے زخموں سے خون رسنے لگا ہے ۔16دسمبر وہ دن ہے جب پاکستان دو لخت ہوا اور آج لاتعداد مائوں کے جگر لخت لخت ہو گئے۔مقام حیرت تو یہ ہے کہ وہ کون لوگ تھے جنھوں نے سو سے زیادہ مائوں کی گود اجاڑ ڈالی اور معصوم فرشتوں کو اپنے مضموم مقاصد کا نشانہ بنا ڈالا ۔وہ کیا دل تھے جنھوں نے غنچوں کو اس بے دردی سے خاک کر دیا اور انھیں ترس بھی نہ آیا ۔کیا وہ انسان تھے ؟ دردو غم کا یہ اندوہناک تحفہ دینے بلاشبہ پاکستان کے ہی نہیں انسانیت کے بھی دشمن ہیں اور ان کو انسان کہنا انسانیت کی معراج کی توہین ہے۔مگر یہ بھی اک حقیقت ہے کہ درند ے بھی بچوں پر وار کم کرتے ہیں یہ تو ان سفاک درندوں سے بھی بدتر ٹھہرے جوعقل و فہم سے عاری ہوتے ہیں ۔جنھوں نے نہتے معصوم بچوں پر سامنے کھڑے ہو کر اندھا دھند فائر کھول ڈالے ۔بچوں اور بچوں کے سکولز کو نشانے بنانے کے واقعات دنیا کی تاریخ میں بھی چیدہ چیدہ ہی نظر آتے ہیں ،چیچنیا میں شدت پسندوں نے ایک سکول کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی تھی مگر اس میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کاروائی کے نتیجے میں زیادہ ہلاکتیں اور نقصان نہیں ہوا تھا ۔یعنی اس قدر سنگ دلی کا مظاہرہ کبھی نہیں کیا گیا۔

Peshawar Incident
Peshawar Incident

کوئی تو بتائے کہ ان کا قصور کیا تھا ان میں سے کوئی ڈاکٹر بننا چاہتا تھا ،کوئی انجینئر ،کوئی سائنسدان اور کوئی سیاستدان بن کر ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہے اور وہ یہ سارے خواب لیکر منوں مٹی تلے جاسوئے ۔ وہ تو دہشت اور دہشت گردی کے مطلب سے بھی نابلد تھے۔ ان کا جرم صرف اتنا تھا کہ وہ اس ملک کے شہری تھے جہاں عوام ہمیشہ سے مشق ستم رہی ہے ۔کوئی بھی واقعہ ،حادثہ یا سانحہ کچھ بھی ہو متاثر ہمیشہ عوام ہی ہوتے ہیں ۔ اے منصفو !یہ کہاں کا انصاف ہے کہ جہاں سیاسی راہنما اور حکمران رہیں وہاں پرندہ بھی پر نہ مار سکے اور جب وہ گھر سے نکلیں تو بلٹ پروف اسکوارڈ ان کے ساتھ ہو اور اگر کوئی گہری نظر سے بھی دیکھ لے تو اسے سر عام گولی مار کر موت کے گھاٹ اتا ر دیا جائے اور یہاں اس لرزہ خیز سانحے کی منصوبہ بندی کی گئی اور مقررہ ہدف بھی حاصل کر لیا گیا اور کسی کو خبر تک نہ ہوئی ،اس قدرمدہوشی اور ناقص انتطامات کہ دشمن جب چاہتا ہے ہمیں ٹارگٹ کر لیتا ہے اور آپ صرف یہ کہتے ہیں کہ یہ” ضرب عضب” کا ردعمل ہے اور یہ جنگ ہم سب کو لڑنی ہے۔یہ کہا کریں یہ جنگ عوام کو لڑنی ہے ،ویسے بھی آپ کی ناقص حکمت عملیوں کی وجہ سے ‘یہ ہم پر مسلط ہوئی ہے اور اب یہ بیرونی جنگ نہیں رہی یہ اندرونی اور بیرونی دونوں تناظر میں دیکھی جائے تو زیادہ بہتر ہے۔کیونکہ ہم روز مر رہے ہیں کبھی کسی اندرونی کشمکش میں اور کبھی بیرونی۔۔
میں کس کے نام لکھوں جو الم گزر رہے ہیں
میرے شہر جل رہے ہیں میرے لوگ مر رہے ہیں
کوئی غنچہ ہو کہ گل ہو، کوئی شاخ ہو کہ شجر ہو
وہ ہوائے گلستاں ہے کہ سبھی بکھر رہے ہیں
کوئی اور تو نہیں ہے پسِ خنجر آزمائی
ہمیں قتل ہورہے ہیں، ہمیں قتل ہو رہے ہیں

واہگہ باڈر کے لرزہ خیز سانحے کے بعد یہ سانحہ بلاشبہ صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی ناقص حکمت عملی اور باہمی چپقلشوں کا نتیجہ ہے اور یہ سیکیورٹی ،حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سب پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ مقام افسوس تو یہ ہے کہ کسی شعبے میں بھی کام نہیں کیا گیا،آج یہ بھی سننے میں آیا کہ پشاور بم اسکواڈ کے پاس آلات بھی کم ہیں جن سے بموں کو ناکارہ بنایا جاتا ہے ،اگر آگ لگ جائے تب بھی گاڑیاں کم ،اگر مریض ہسپتال جائے تو بھی سہولتوں کی فراہمی نہیں ‘کسی شعبے میں تو کارکردگی نظر آئے’ مگر آپ سب کی باتوں اور بیانات سے ایسا لگتا ہے’ جیسے ہم جنت میں رہتے ہیں یا جلد یہ ملک جنت کا نظارہ پیش کرے گا۔میری آج آپ تمام سیاسی پارٹیوں سے ایک گزارش ہے’ نام نہاد نعروں اور دعووں کی سیاست کو ترک کر خود کو ملک و قوم کے لیے وقف کریں اور آپس کی کشمکش اور مفادات کی جنگ کو بالائے طاق رکھ کر’اپنی اپنی انا کے بت کو توڑ کر’ یکجا ہو کر اس سرزمین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں۔

ایک طرف تو ہماری پاک افواج کے جوان ہیں جو ہمارے مستقبل اور آنے والی نسلوں کو محفوظ کرنے کے لیے دن رات” ضرب عضب” کی کامیابی کے لیے کوشاں ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں ، اور دوسری طرف ٦ مہینے سے پورے پاکستان میں انتشار، افراتفری، لاقانونیت اور موت کا بازار گرم ہے، نہ خود آپ کوئی کام کرتے ہیں نہ ان کو کرنے دیتے ہیں اب ہی ہوش کے ناخن لیں کیونکہ وہ جو جنگ لڑ رہے ہیں اس کے ردعمل کافی ہولناک ہیںاوریہ تو نوشتئہ دیوار کیطرح ہے کہ اس سانحے کی وجہ Intellegence Failure اور Political Diversion ہے ۔حیف صد حیف کہ حریف بھی جان گیا کہ آپ سب ہوس اقتدار میں مست مئے پندار ہیں اور وار کر گیا۔ مگر۔۔اب وقت متقاضی ہے کہ تمام مذہبی اور سیاسی جماعتیں یکجا ہوکر پاک فوج کا ساتھ دیں اور ایسی حکمت عملیاں وضع کریں جس سے ایسے سانحات پر بروقت قابوپایا جاسکے اور ملکی سالمیت کو لاحق خطرات سے نمٹا جا سکے اس لرزہ خیز سانحے پر پورے پاکستان کی تمام تاجر، سماجی، سیاسی ،صنعتی ،صحافتی، علمی و ادبی تمام برادریاں اس سانحے کے متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہیں بلاشبہ یہ بہت بڑا غم ہے جس کا مداوا ممکن نہیں، ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ تمام لواحقین کو حوصلہ وہمت اور تمام شہداء کوجنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان غنچوں کے سفاک قاتلوں کو عبرت ناک سزا ملے ‘جنھوں نے کھلنے سے پہلے انھیں خاک میں ملا دیا۔

Roqia Ghazal
Roqia Ghazal

تحریر: رقیہ غزل

Share this:
Tags:
dream terrorist tragedy World بچوں حسرت خواب دنیا دہشت گرد سانحہ
Previous Post علاج بل غذا
Next Post شہید ہونیوالے صرف چند خاندانوں کے نہیں اٹھارہ کروڑ عوام کے بچے ہیں

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close