
کوالالمپور(جیوڈیسک) ملائیشیا کے مغربی ساحل کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 42 افراد لاپتہ ہو گئے۔ کشتی میں گنجائش سے زائد 97 افراد سوار تھے۔
ملائیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ مغربی ساحل پر مشتبہ انڈونیشی تارکین وطن سے بھری کشتی ڈوب گئی، جس میں 97 افراد سوار تھے۔ گنجائش سے زائد افراد کے سوار ہونے کی وجہ سے کشتی حادثے کا شکار ہوئی۔
ملائیشیا کے حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں لاپتہ ہونے والے 42 افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ مسافروں میں خواتین اوربچے بھی تھے۔ایک ہیلی کاپٹر ، بحری جہاز اور چار کشتیاں تلاش کے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
