
واشنگٹن (جیوڈیسک) پینٹاگون حکام کا کہنا ہے کہ ملائیشین ایئر لائن کا طیارہ بحرہند میں گرا ہے، طیارے کے بحرِ ہند میں گرنے کے اشارے ملے ہیں۔
پینٹاگون حکام کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کی جگہ تک پہنچے میں مزید 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ 8 مارچ کو کولا لمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہونے والے ملائشیا کے طیارے اور اس کے 239 مسافروں کا تاحال کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔
