
واشنگٹن (جیوڈیسک) افغانستان میں اعلیٰ امریکی کمانڈر جنرل جوزف ڈنفورڈ کا کہنا ہے کہ افغان اور اتحادی افواج حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی تیاریاں کر رہی ہیں۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی کمانڈر جنرل جوزف ڈنفورڈ کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کی آزادانہ نقل و حرکت اور مالی سپورٹ کو توڑنے کیلیے کارروائی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
کارروائی میں افغان فوج بھی اتحادی فوج کے ساتھ ہوگی۔ ان کاکہناتھا کہ حقانی نیٹ ورک گزشتہ چند ماہ سے زیادہ فعال ہے۔ حقانی نیٹ ورک نے اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوران حملوں کی دھمکی دے رکھی ہے۔
