Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

انسان اپنے پروردگار کا بڑا ناشکرا ہے

October 19, 2017 0 1 min read
Allah
Allah
Allah

تحریر : ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی سنبھلی
سورة العادیات کا آسان ترجمہ: قسم ہے اُن گھوڑوں کی جو ہانپ ہانپ کر دوڑتے ہیں۔ پھر جو (اپنی ٹاپوں سے) چنگاریاں اُڑاتے ہیں۔ پھر صبح کے وقت یلغار کرتے ہیں۔ پھر اُس موقع پر غبار اُڑاتے ہیں۔ پھر اُسی وقت کسی جمگھٹے کے بیچوں بیچ جا گھستے ہیں۔ کہ انسان اپنے پروردگار کا بڑا ناشکرا ہے۔ اور وہ خود اس بات کا گواہ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ مال کی محبت میں بہت پکا ہے یعنی وہ دولت کا رسیا ہے۔ بھلا کیا وہ وقت اُسے معلوم نہیں ہے جب قبروں میں جو کچھ ہے، اُسے باہر بکھیر دیا جائے گا۔ اور سینوں میں جو کچھ ہے، اُسے ظاہر کردیا جائے گا۔ یقینا اُن کا پروردگار اُس دن اُن (کی جو حالت ہوگی اُس) سے پوری طرح باخبر ہے۔

سب سے قبل اس سورت کا خلاصۂ تفسیر پیش ہے: اللہ تعالیٰ نے اس سورت میں انسان کو بتایا ہے کہ وہ اس دنیا میں اللہ تعالیٰ کی بے شمار مخلوقات سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ اور عمومی طور حیوانات، نباتات اور جمادات سب اللہ تعالیٰ کے حکم سے انسان ہی کے تصرف میں ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے انسان ہی کو زمین میں اپنا خلیفہ متعین فرمایا ہے، جیساکہ اللہ تعالیٰ نے سورة البقرہ آیت ٣٠ میں ذکر فرمایا ہے۔ اس موقع پر خصوصاً جنگی گھوڑوں کی انسانوں کی حفاظت کے لیے قربانیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے آقا یعنی انسان کی اطاعت و خدمت کے لیے اپنی جان کی بازی لگاکر ہر وقت اپنے دنیاوی مالک کی حفاظت کے لیے تیار رہتا ہے۔ پانچ آیات میں قسم کھانے کے بعد اللہ تعالیٰ نے انسان کی ناشکری کا ذکر کیا ہے کہ وہ اپنے گھوڑوں اور بے شمار دیگر اشیاء جس کو اللہ تعالیٰ نے انسان کی خدمت کے لیے مہیا کیا ہے، سے سبق حاصل کرکے اپنے حقیقی مالک کی طرف رجوع کیوں نہیں کرتا؟ انسانوں کا بھی تو خالق، مالک اور رازق وہی ہے۔ گھوڑوں سے عبرت حاصل کرکے انسان اپنے حقیقی مالک کی فرمانبرداری کے لیے اُس کے احکام کے مطابق دنیاوی زندگی کیوں نہیں گزارتا؟ اپنی مرضی سے دنیا کے لیل ونہار کیوں گزارنا چاہتا ہے؟

آٹھویں آیت میں اللہ تعالیٰ نے انسان کے بخیل ہونے پر اُس کی ملامت کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی نے انسان کو دولت، منصب اور اولاد دی ہے اور یہ ساری کائنات بھی اللہ تعالیٰ کے حکم سے وجود میں آئی ہے، لیکن مال حاصل کرنے کے بعد انسان مال کے متعلق اللہ تعالیٰ اور لوگوں کے حقوق کما حقہ ادا نہیں کرتا بلکہ گن گن کر چھپا چھپا کر رکھتا ہے اور لوگوں پر ظلم بھی کرتا ہے۔ حالانکہ ایک دن ایسا ضرور آئے گا کہ مال ودولت اور ساری جائداد یہیں رہ جائے گی اور خالی ہاتھ دنیا کو چھوڑ کر جانا پڑے گا۔ قدرت کا کیسا عجیب وغریب نظام ہے کہ ہر سو سال کے بعد دنیا کے ظاہری مالک زمین بوس ہو جاتے ہیں اور دوسرے لوگ زمین کے مختلف حصوں پر قبضہ کرلیتے ہیں حالانکہ انہیں بھی ایک دن خالی ہاتھ اس دنیا سے چلے جانا ہے۔ چند دن وارثین مرنے والے اپنے قریبی رشتہ داروں کو یاد رکھتے ہیں، پھر وہ بھی اپنی دنیاوی زندگی میں ایسے مست ہوجاتے ہیںکہ کبھی کبھار صرف اُن کا تذکرہ کیا کرتے ہیں۔ حالانکہ انہیں بھی اچھی طرح معلوم ہے کہ کسی بھی لمحہ موت کا فرشتہ اُن کی بھی روح قبض کرنے کے لیے آسکتا ہے، یعنی انہیں بھی اس دنیا سے اپنے باپ دادا کی طرح خالی ہاتھ جاناہے۔
آخری تین آیات میں اللہ تعالیٰ نے بیان کیا کہ انسان کی کامیابی یہ نہیں ہے کہ ساری صلاحیتیں صرف اور صرف اس دنیاوی زندگی کو سنوارنے میں لگادے بلکہ اصل کامیابی وکامرانی یہ ہے کہ انسان آخرت کی زندگی کو سامنے رکھ کر دنیاوی فانی وقتی زندگی گزارے۔ اس بات کا کامل یقین رکھ کر دنیاوی زندگی کے قیمتی اوقات گزارے کہ ایک دن ایسا ضرور آئے گا کہ دنیا کے وجود سے لے کر قیامت تک آنے والے تمام انسانوں کو حشر کے میدان میں جمع کیا جائے گااور ہر شخص کا نامۂ اعمال پیش کیا جائے گا۔ عقلمند شخص وہ ہے جو مرنے سے قبل مرنے کے بعد والی ہمیشہ کی زندگی کے لیے تیاری کرے۔

اللہ تعالیٰ کا مختلف چیزوں کی قسم کھانا:
یہ مسئلہ بیان کیا جاچکا ہے کہ وقتاً فوقتاً اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں اپنی مخلوقات میں سے مختلف چیزوں کی قسم کھاکر خاص واقعات اور احکام بیان کرتا ہے تاکہ انسان قسم کے جواب میں آنے والے قصہ یا حکم کو بغور سماعت کرے اور واقعہ سے عبرت حاصل کرکے اللہ تعالیٰ کے حکم کو خصوصی توجہ واہتمام کے ساتھ بجالائے۔ البتہ کسی انسان کے لیے کسی مخلوق کی قسم کھانا جائز نہیں ہے کیونکہ قرآن کریم کے مفسر اوّل، جن کے قول وعمل کے بغیر اللہ کے کلام کو سمجھنا بھی ممکن نہیں ہے، ( یعنی حضور اکرمۖ) نے ارشاد فرمایا: جوشخص قسم کھانا ہی چاہے تواسے چاہئے کہ وہ صرف اللہ تعالیٰ کے نام کی قسم کھائے، ورنہ چپ رہے۔ (بخاری ومسلم) نیز نبی اکرمۖ نے ارشاد فرمایا: جس نے اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی چیز کی قسم کھائی ، گویا اس نے کفر وشرک کیا۔ (ترمذی، ابوداود)۔ لہذا ہمیں حتی الامکان قسم کھانے سے بچنا چاہئے ، اگر ہمیں قسم کھانی ہی پڑے تو صرف اللہ تعالیٰ کی قسم کھائیں۔اگر کسی شخص نے جائز کام کے کرنے یا نہ کرنے کی قسم کھالی اور پھر اُس قسم کو پورا نہ کرسکا تو اسے قسم کا کفارہ دینا ہوگا۔ یعنی دس مسکینوں کو متوسط درجہ کا کھانا کھلانا، یا دس مسکینوں کو بقدر ستر پوشی کپڑا دینا، یا ایک غلام آزاد کرانا۔ اگر ان مذکورہ تین کفاروںمیں سے کسی ایک کے ادا کرنے پر قدرت نہ ہو تو قسم توڑنے والے کو تین دن کے مسلسل روزہ رکھنے ہوں گے۔

الفاظ کی تحقیق: ”و” قسم کے لیے ہے۔ ”عَادِےَات” کے معنی دوڑنے والے کے ہیں، لیکن یہاں یہ جنگی گھوڑے کی صفت کے طور پر آیا ہے کیونکہ اس کے بعد آنے والی چار صفات گھوڑے کے سوا کسی اور چیز کی نہیں ہوتیں۔ ” ضَبْح” وہ خاص آواز ہے جو گھوڑے کے دوڑنے کے وقت اس کے نتھنوں سے نکلتی ہے ، جس کا ترجمہ ہانپنا کیا گیا ہے۔ ”مُوْرِےَات” ایراء سے مشتق ہے جس کے معنی آگ نکالنے کے ہیں جیسے چقماق پتھر رگڑکر یا دیاسلائی کو رگڑ کر نکالی جاتی ہے۔ ”قَدْح”کے معنی ٹھوکر لگانے اور ایک چیز کو دوسری چیز سے ٹکرانے کے ہیں۔ پتھریلی زمین پر جب گھوڑا تیزی سے دوڑے خصوصاً جبکہ اس کے پاؤں میں آہنی نعل بھی ہوں تو ٹکراؤ سے آگ کی چنگاریاں نکلتی ہیں۔ ”مُغِےْرَات” اغارہ سے مشتق ہے جس کے معنی حملہ کرنے کے ہیں۔ صبح کے وقت کی تخصیص عادت کے طور پر ہے کیونکہ عرب لوگ اظہار شجاعت کے لیے رات کے اندھیرے میں چھاپا مارنا معیوب سمجھتے تھے، اس لیے وہ حملہ صبح ہونے کے بعد کیا کرتے تھے۔ ”اَثَرْنَ” اثار سے مشتق ہے، جس کے معنی اڑانے اور ابھارنے کے ہیں، اور ”نَقْع” کے معنی گردوغبار کے ہیں۔ مراد یہ ہے کہ یہ گھوڑے میدان میں اس تیزی سے دوڑتے ہیں کہ اُن کے سُموں سے غبار اڑکر چھا جاتی ہے۔ ”فَوَسَطْنَ بِہِ جَمْعًا” یہ دشمن کی صفوں میں بے خوف وخطر گھس جاتے ہیں۔ انہیں اپنی جانوں سے زیادہ اپنے مالکوں کا مقصد عزیز ہوتا ہے۔ اس کے لیے وہ ہر خطرے سے بے خوف ہوکر اقدام کرتے ہیں اور یہی ان کا مقصد ہے۔ غرضیکہ اللہ تعالیٰ بندوں کے حال پر رحم فرماکر گھوڑوں کے مختلف اوصاف کی قسم کھاکر ارشاد فرماتا ہے تاکہ گھوڑوں کی طرح بندہ اللہ کا شکر گزار بندہ بن کر دونوں جہاں کی کامیابی حاصل کرنے والا بن جائے۔

”اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّہِ لَکَنُوْد”: یہ وہ اصل بات ہے جس پر شہادت کے لیے گھوڑوں کے چند اوصاف کی قسمیں کھائی گئی ہیں۔ یعنی چند قسمیں کھاکر خالق کائنات نے فرمایا: انسان اپنے پروردگار کا بڑا ناشکرا ہے۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے حضرت انسان کو کنود کہا ہے، جس کے معنی نا شکرے کے ہیں۔ حضرت حسن بصری رحمة اللہ علیہ نے فرمایا : وہ شخص جو مصائب کو یاد رکھے اور نعمتوں کو بھول جائے اُس کو کنود کہا جاتا ہے۔ غرضیکہ جو انسان اپنے گھوڑوں کی یہ ساری جاں نثاریاں دیکھتا ہے اور ان کی قربانیوں سے فائدہ اٹھاتا ہے لیکن اسے یہ سوچنے کی توفیق نہیں ہوتی کہ وہ بھی اپنے رب کا غلام ہے، اس کو بھی کسی نے پیدا کیا ہے، کیونکہ وہ اور پوری کائنات خود بخود کیسے قائم ہوسکتی ہے؟ لہذا اس کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بھی انہی گھوڑوں کی طرح اپنے حقیقی مولاوآقا کی اطاعت کے لیے ہر وقت تیار رہے۔ معلوم ہوا کہ انسان ناشکرا ہے کیونکہ گھوڑا جانور ہوکر بھی اپنے مالک کا حق پہچانتا ہے لیکن انسان اشرف المخلوقات ہوکر بھی اپنے حقیقی مولا کا حق نہیں سمجھتا۔ اس جگہ پر گھوڑوں کا ذکر صرف مثال کے طور پر کیا گیا ہے، ورنہ اللہ تعالیٰ نے اپنی بے شمار مخلوقات انسان کے لیے مسخر کردی ہیں۔ انسان کی زندگی کا کوئی بھی لمحہ ایسا نہیں گزرتا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے سینکڑوں انعامات سے فائدہ نہ اٹھارہا ہو حتی کہ انسان جو سانس لیتا ہے وہ بھی اللہ کے فضل وکرم اور اس کی مخلوقات سے استفادہ کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

”وَاِنَّہ عَلَی ذَلِکَ لَشَہِےْد” اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ انسان کے ناشکرے ہونے پر کسی دلیل کی ضرورت نہیں ہے، اس کا طرز عمل خود گواہی دیتا ہے کہ وہ ناشکرا ہے۔
”وَاِنَّہ لِحُبِّ الْخَےْرِ لَشَدِےْد” انسان کے ناشکرے ہونے کے لیے اس کے کردار سے ہی ایک دلیل اللہ تعالیٰ پیش فرمارہا ہے کہ وہ مال کی بے جا محبت کا شکار ہے۔ انسان کو اپنے گھوڑوں کو دیکھنا چاہئے کہ وہ جان کی بازی لگاکر جو کچھ حاصل کرتے ہیں وہ سب مالک کا ہوجاتا ہے۔ اپنے لیے کسی چیز کا مطالبہ نہیں کرتے۔ مالک جو کچھ اُن کے آگے ڈال دیتا ہے اس پر قناعت کرلیتے ہیں۔ لیکن انسان کا حال یہ ہے کہ جو مال بھی اللہ کے فضل وکرم سے اسے حاصل ہوتا ہے اُس کو صرف اور صرف اپنا سمجھ کر اپنی خواہشات پر عمل کرنا چاہتا ہے۔ اور مال کے متعلق اللہ تعالیٰ کے حقوق کو ادا کرنا درکنار، دوسرے انسانوں کے حقوق بھی کھا جاتاہے۔

”اَفَلَا ےَعْلَمُ اِذَا بُعْثِرَ مَا فِیْ الْقُبُوْرِ وَحُصِّلَ مَا فِی الصُّدُوْر” ان آیات سے غافل انسان کو اللہ تعالیٰ متنبہ کررہا ہے کہ کیا وہ اُس دن کو بھول گیا ہے جب مردے قبروں سے زندہ کرکے اٹھالیے جائیں گے اور دلوں میں چھپی ہوئی باتیں سب کھل کر سامنے آجائیں گی۔ حالانکہ حضرت انسان جانتا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام انسانوں کے احوال سے بخوبی واقف ہے۔ اس لیے عقلمندی کا تقاضا یہ ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کی ناشکری سے باز آئے اور مال کی محبت میں ایسا مغلوب نہ ہوجائے کہ اچھے برے کی تمیز بھی نہ کرے کیونکہ قیامت کے دن ہر شخص سے سوال کیا جائے گا کہ مال کہاں سے کمایا؟ یعنی وسائل حلال تھے یا حرام، نیز کہاں خرچ کیا؟ یعنی اللہ تعالیٰ اور بندوں کے حقوق ادا کیے یا نہیں۔
”اِنَّ رَبَّہُمْ بِہِمْ ےَوْمَئِذٍ لَّخَبِےْر” کہہ کر اللہ تعالیٰ نے یہ اعلان کردیا کہ ہر انسان کی زندگی کے ایک ایک لمحہ کو محفوظ کیا جارہا ہے۔آج کے کمپیوٹر کے زمانہ میں اس کو سمجھنا بہت آسان ہوگیا ہے کیونکہ جب انسان کے تیار کردہ پروگراموں کے ذریعہ لوگوں کی ساری نقل وحرکت محفوظ ہوجاتی ہیں تو پھر خالق کائنات کے نظام میں ایسا کیوں نہیں ہوسکتا؟

Mohammad Najeeb Qasmi
Mohammad Najeeb Qasmi

تحریر : ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی سنبھلی
(www.najeebqasmi.com)

Share this:
Tags:
man obedience universe wealth World اطاعت انسان دنیا دولت کائنات
Provinces Pakistan
Previous Post مزید صوبوں کا قیام
Next Post روز کا معمول
Imran Khan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close