Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مقبول بٹ اور افضل گورو

February 8, 2014 0 1 min read
Ali Imran Shaheen
Kashmir Solidarity Day
Kashmir Solidarity Day

ماہ فروری کو تحریک آزادی کشمیر کی تاریخ میں بہت نمایاں مقام حاصل ہے۔ 5 فروری کو دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے بعد اب 9 سے 11 فروری تک مقبوضہ کشمیر میں قائد کشمیر جناب سید علی گیلانی نے بھارت کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ وہی بھارت جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعوے دار ہے لیکن نہ تو وہ کشمیریوں کی آواز سننے پر تیار ہے اور نہ ہی ان کشمیریوں کے حق میں دنیا کے کسی کونے سے آنے والی آوازپر کان دھرنے کو تیار ہے۔اس بھارت کا ایک رخ تو یہ ہے کہ اس نے سال رفتہ یعنی 2013ء میں اس نے دنیا میں ایک اور اعزاز حاصل کیا۔ یہ اعزاز دنیا میں سب سے زیادہ جنگی سازوسامان خریدنے کا تھا۔ بھارت ہی وہ ملک ہے جسے امریکہ افغانستان میں اپنے 48 اتحادیوں سمیت نامراد ہونے کے بعد وہاں کا انتظام و انصرام دینا چاہتا ہے۔ کیونکہ اس کے لئے اب یہی ایک سہارا باقی رہ گیا ہے۔ بھارت ایک طرف سلامتی کونسل میں چھٹے ممبر کے طور پر مستقل رکنیت اور ویٹو پاور کے حصول کا برسوں سے خواہشمند ہے تو جنوبی ایشیا کا تن تنہا تھانیدار بننے کے لئے بھی بے قرار ہے۔

لیکن… دوسری طرف اسی بھارت کی اصل حالت یہ ہے کہ یہی بھارت دو کشمیریوں میں سے ایک کی لاش کے ساتھ گزشتہ 30 سال جبکہ دوسرے کی لاش کے ساتھ ایک سال سے جان چھڑانے کے لئے لڑ جھگڑ رہا ہے اور یہ لاشیں ہیں کہ اس کا ”پیچھا” نہیں چھوڑ رہیں۔ جان چھڑانے کے لئے تو بھارت نے جو ممکن تھا کر ڈالا تھا۔ پہلے اس نے دونوں نوجوانوں کو پھانسی چڑھایا اور پھر جیل کے اندر ہی دفنا دیا لیکن جان ہر روز پھنستی ہی جا رہی ہے۔ان دو لاشوں میں سے ایک لاش شہید مقبول بٹ کی ہے تو دوسری شہید افضل گورو کی 11 فروری 1984ء کو بھارت کی تہاڑ جیل میں پھانسی پانے والے مقبول بٹ آزاد کشمیر سے ملحقہ ضلع کپواڑہ کی تحصیل ہندواڑہ کے علاقہ ترہگام میں 18 فروری 1938ء کو پیدا ہوئے تھے۔ ہوش سنبھالتے ہی انہیں احساس ہوا کہ ان کے گلے میں بھارت کا طوق غلامی پڑا ہوا ہے جسے اتارنا سب سے اولین فریضہ ہے۔ دور شباب میں قدم رکھتے ہی انہوں نے کشمیر کی تحریک آزادی کے لئے اسی دور میں سرگرم جموں کشمیر نیشنل لبریشن فرنٹ میں شمولیت اختیار کی جسے آج ”جموں کشمیر لبریشن فرنٹ” کہا جاتا ہے۔

14 ستمبر 1966ء کو سرینگر میں بھارتی پولیس پر ایک حملہ ہوا جس میں امرچند نامی سی آئی ڈی پولیس انسپکٹر کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ معرکے میں اورنگزیب نامی مجاہد بھی شہید ہوا، یہ تحریک آزادی کا پہلا مسلح حملہ تھا۔ حملے کے بعد مقبول بٹ کو ایک ساتھی کالا خان کے ہمراہ گرفتار کر لیا گیا اور پھر انہیں اسی الزام میں مقدمہ چلا کر سزائے موت سنا دی گئی۔ لیکن 1968ء میں مقبول بٹ اپنے ایک دوست کے ہمراہ ایک سرنگ کھود کر سرینگر جیل توڑ کر باہر نکلنے اور پاکستان پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ 30 جنوری 1971ء کو ان کے دو ساتھیوں ہاشم قریشی اور اشرف قریشی نے تحریک آزادی کے سلسلہ میں ہی قدیم ترین بھارتی طیارہ گنگا اغوا کیا اور اسے لاہور لے آئے۔ طیارے کے عملے اور مسافروں کو تو چھڑا لیا گیا لیکن جہاز کو آگ لگا دی گئی۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس طیارے کی بازیابی کے لئے ہونے والے مذاکرات میں ذوالفقار علی بھٹو نے ہی مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اس کے بعد جہاز کو آگ لگی تھی۔ پھر اس کے ساتھ ہی بھارت نے مشرقی پاکستان جانے والے پاکستانی جہازوں کے اپنے ملک کے اوپر سے گزرنے پر پابندی عائد کر دی۔

یہ وہ دن تھے جب مشرقی پاکستان میں بھارت کی سلگائی بغاوت کی چنگاری شعلہ بن رہی تھی اور اس آگ لگانے کے واقعہ نے پاکستان کے لئے مشکلات دو چند کر دی تھیں۔ انہی دنوں مغربی پاکستان میں مقبول بٹ اور ان کے ساتھی گرفتار کر کے جیل ڈال دیئے گئے، جہاں سے انہیں 1974ء میں رہائی ملی۔دو سال بعد اس وقت کی پاکستانی حکومت کے ہاتھوں بار بار تنگ کئے جانے کے بعد وہ دوبارہ بھارت میں داخل ہو گئے اور وہاں صدر ذیل سنگھ کو درخواست دی کہ انہیں جس مقدمے میں پھانسی کی سزا دی گئی تھی اس میں انصاف نہیں ہوا لہٰذا یہ مقدمہ دوبارہ سنا جائے۔ اسی دوران 3 فروری 1984ء کو برطانیہ کے شہر برمنگھم میں بھارتی سفارت کار روندرا مہاترے کو اغوا کر کے مقبول بٹ کو رہا کرنے کا مطالبہ ہوا تو 6فروری کو اسے قتل کر دیا گیا۔ اس کے 5 دن بعد مقبول بٹ کو تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر شہید کر کے وہیں دفن کر دیا گیا۔ ان کا جسد خاکی آج بھی وہیں دفن ہے تو کشمیری نہ انہیں بھولے اور نہ یہ مطالبہ کمزور پڑا ہے کہ ان کا جسد خاکی ان کے حوالے کیا جائے۔

Afzal Guru
Afzal Guru

بھارت جس مقبول بٹ کو دنیا سے مٹانا چاہتا تھا اسے کشمیریوں نے ”بابائے قوم” قرار دے دیا۔ اس شہید کی یاد کی شمع ہر روز پہلے سے زیادہ روشن تر ہے۔ بھارت کے لئے عذاب جان لیں۔ دوسری نعش شہید افضل گورو کی ہے جنہیں بھارت نے گزشتہ سال 9 فروری کو پھانسی دے کر اسی جیل میں دفنا دیا گیا۔ 1969ء میں بارہ مولہ ضلع کے علاقے سوپور میں پیدا ہونے والے افضل گورو بھی تحریک آزادی کے ساتھ دل و جاں سے وابستہ تھے۔ انہوں نے جہادی تربیت مکمل کرنے کے بعد سینکڑوں مجاہدین کی کمانڈ کی لیکن جب 1994ء میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے جہادی جدوجہد ترک کر کے سیاسی تحریک شروع کی تو وہ بھی اسی کے ساتھ اس راہ پر چل دیئے۔

13 دسمبر 2001ء کو بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ ہوا جس کا الزام لشکر طیبہ اور جیش محمد پر لگایا گیا۔ حملے کے دو روز بعد ہی 15 دسمبر کو افضل گورو کو جموں کشمیر پولیس نے گرفتار کر لیا اور پھر ان پر ریاست کے خلاف بغاوت و جنگ سمیت اس حملے میں ہر طرح سے ملوث ہونے کے الزامات لگائے گئے اور ان کی سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ 20 اکتوبر 2006ء کو سزائے موت دینا طے پائی لیکن کشمیریوں کے غم و غصہ کو دیکھ کر بھارتی حکومت نے فیصلہ موخر کر دیا۔ کرتے کرتے 2013ء آیا اور 9 فروری کو سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیا۔

افضل گورو پھانسی چڑھ گیا… اس کی وصیت کے مطابق اس کی والدہ، بیوہ اور بچے نے ایک
آنسو نہ بہایا لیکن کشمیری قوم نے خون کی ندیاں بہانا شروع کر دیں۔ شہید مقبول بٹ کو بھارت نے پھانسی دی تو کشمیریوں نے اس کا جواب 31 جولائی 1988ء کو سرینگر میں 2دھماکوں کے ذریعے وہ تحریک آزادی شروع کر کے دیا جس نے تاریخ عالم بدل دی۔ 10 لاکھ فورسز 26 سال بعد بھی کشمیریوں کا نہ سر جھکا سکیں، نہ ان کی زبان بند کر سکیں۔ بھارت کا کچھ عرصہ سے دعویٰ تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جہادی جدوجہد کمزور پڑ کر ختم ہو چکی ہے لیکن افضل گورو کی پھانسی کے بعد اس نے خود تسلیم کر لیا کہ سال 2013ء میں جہادی حملوں کا وہ سلسلہ شروع ہوا کہ گزشتہ کئی سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ کہا جاتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں معرکے گرمیوں میں ہوتے اور سردیوں میںخاموشی رہتی ہے لیکن اس وقت وادی کے درودیوار حیران کن طور پر سخت سردی میں بھی گولیوں کی گھن گرج سے گونج رہے ہیں اور بھارتی وزیر داخلہ کو یہ الفاظ کہنا پڑ گئے کہ کشمیری مجاہدین کنٹرول لائن پر اب ناقابل یقین راستوں سے ”دراندازی” کرتے ہیں۔ جس کے باعث ہمیں نئے نقشے بنانے پڑ رہے ہیں۔ بھارت نے آزادی کے ان متوالوں کو روکنے کے لئے جو بن سکتا تھا وہ کچھ کیا۔ بلند و بالا اور تہہ ور تہہ تار بندی، کیمرے، سنسرز، واچ ٹاورز، انتہائی تیز لائٹ ٹاور، پٹرولنگ، بارودی سرنگیں، ڈرون سے نگرانی اور سیٹلائٹ سے نگرانی اور نجانے کیا کیا…؟ لیکن بات نہ بنی… بھارت کی جانب سے دنیا بھر کی ٹیکنالوجی اور حمایت کے باوجود آر پار آتے جاتے کشمیریوں کو نہ روکا جا سکا۔

30 سال پہلے بھارت کی لڑائی ایک لاش سے شروع ہوئی تھی تو 29 سال بعد یہ لڑائی بڑھ کر دوسری لاش تک پہنچ گئی۔ ایک بعد دوسری نعش نے برہمنی سامراج پر لرزہ طاری کر رکھا ہے۔ بھارت ان دونوں کے اجساد خاکی ان کے لواحقین کو دینے پر تیار نہیں۔ پھر یہ کیسی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے؟ اور کیا دو انسانوں کی لاشوں سے ڈرنے والے کو اس میں سے ذرا کچھ بھی کبھی ملنا چاہیے جس کا وہ آرزو مند ہے۔ہماری تو اب بھی یہی نصیحت ہے کہ بھارت کو جتنا جلد ہو سکے ،نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئے کہ تاخیر کشمیر کے ہاتھ سے نکلنے کے ساتھ ساتھ ہزار گنا زیادہ خوفناک ہو سکتی ہے۔

Ali Imran Shaheen
Ali Imran Shaheen

تحریر: علی عمران شاہین

Share this:
Tags:
Afzal Guru bodies India Maqbool Bhat افضل گورو بھارت لاشوں مقبول بٹ
Previous Post حاجی عبدالرئوف، جنرل سیکرٹری شہزاد احمد اور فنانس سیکرٹری آفتاب احمد کو مبارکباد دی
Next Post تلہ گنگ کی خبریں 7/2/2014
Sardar Zulfiqar Ali Khan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close