Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

وہ میچ نہیں امن و آتشی کا استعارہ تھا

March 26, 2018 0 1 min read
PSL
PSL
PSL

تحریر : انجینئر افتخار چودھری
لوگ میچ دیکھ رہے تھے میری کنڈ ٹی وی کی طرف تھی۔ایک ایک گیند پر تماشائیوں کا شور، میں دل میں سجدہ ریز تھا میں سوچ رہا تھا کیا یہ وہی کراچی ہے میں سوچ رہا تھا کیا اس شہر آشوب کا نقشہ بدل چکا ہے۔میں نے اللہ کا شکر ادا کیا جب جب شکر ادا کرتا گیا مجھے وہ قیامت کی گھڑیاں یاد آتی گئیں کیا یہ نوے کا کراچی ہے اور کیا یہ نئی صدی کے ان پندرہ سالوں ولا کراچی ہے جہاں کے لوگ واہ واہ کر رہے تھے۔مجھے سچ پوچھیں یقین نہیں آ رہا تھا یہ اسلام آباد یونائٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ تھا جو بھی جیت جائے گا پاکستان جیتنے والا ہو گا۔میرا دل بلیوں اچھل رہا تھا بھائی کی موت کا دکھ اپنی جگہ اور میرے پاکستان کے چہرے پر جو رونقیں بحال ہوئیں اس کی خوشی کا کون شمار کرے۔اللہ ہے ناں ایک وقت تھا سوچا کرتا تھا کیا اس شہر قائد کی رونقیں بحلا ہو جائیں گی۔مجھے سچ پوچھیں کبھی بھی یقین نہیں تھا۔میں ایک سیاسی کارکن ہوں مجھے کہنے دیجئے یہ کسی سیاست دان کی جیت نہیں ہے اسے میرے ان جوانوں نے ہمارے مقدر میں لکھ کے دیا ہے جنیوں نے سیاچین پر بھی مایوس نہیں کیا اور دوسرے بارڈروں پر بھی۔اس شہر پر ایک آسیب کا سایہ تھا کوئی چوں نہیں کر سکتا تھا کوئی چراں نہیں کر سکتا تھا کرکٹ کی گیند سے پاکستانیت ابل کر سامنے آئی اور پیغام دے گئی ان ننگ وطن لوگوں کو جو یہ سمجھتے تھے کہ کراچی لسانیت پرست سنپولیوں کا ہے یہ ان کا ہے جو دو قومی نظرئیے کے قاتل ہیں۔

دوستو یاد ہے کہ ایک مکروہ آواز ہوا کرتی تھی جس کی آواز سے حمار بھی شرمندہ شرمندہ ہوتے تھے۔جو کہا کرتا تھا کہ کراچی کا سورج میری خواہش کے تابع ہے جب چاہوں طلوع کروں اور جب چاہوں غروب کر دوں۔اور سچی بات ہے ایسا ہی ہوتا رہا۔اس شہر میں بشری زیدی ٹریفک حادثے میں ماری گئی ایک بشری کا مری پاکستان کے حلئے کو بگاڑ کے رکھ دیا۔ایسٹیبلیمنٹ کا نام استعمال کر کے پاک فوج کے منہ پر کالک ملنے کی کوششیں آج سے نہیں برسوں سے ہو رہی ہیں۔سچ پوچھئے میں اس کراچی کو جانتا ہوں جہاں سیر کرنے ستر کی دہائی کے وسط میں پہنچنے کا ارادہ کیا تو سوچا کہ کیا ہم اس مہذب شہر کے باسیوں کا سمانا کر پائیں گے استاد ٹرین کے ڈبوں میں بھی سمجھاتے رہے کہ یہ شہر بڑے ادب اور آداب والے لوگوں کا ہے وہاں کے بازاروں اور گلیوں میں لاہور کی لاج رکھنا۔اور ہم ڈرے سہمے اس شہر میں گئے اور ڈرے سہمے آ گئے خوف کسی دہشت گرد کا نہ تھا خوف تھا کہ ادب والوں کی نگری میں کوئی گستاخی نہ ہو پھر کیا ہوا؟ایک ہوا چلی ایک آندھی آئی جس نے اس شہر کے منہ پر کالک مل دی۔وہ لوگ جن کی زبانیں کوثر و تسنیم سے دھلی ہوتی تھیں ان کے منہ سے شعلے اگلنے لگے اور کراچی غنڈستان بنا دیا گیا۔جس کسی نے رہنا ہے بھتہ دے چندہ دے فطرانہ دے چاہے وہ غیر مسلم ہے پھر بھی فطرانہ نکالے۔کسی گمنام گلی میں کتے کی موت مر جانے سے بہتر تھا لوگ جیبیں خالی کرتے رہیاسی شہر میں بلدیہ ٹائون کا واقعہ ہوا اسی شہر میں ١٢ مئی بھی ہوئی کس کس کا ذکر کروں کہاں سے لائوں وہ لوگ جو سراپہ ء پاکستان تھے کدھر ہیں سید صلاح الدین جو تکبیر کے روح رواں تھا پاکستان کی جان تھے اور کدھر گئے وہ حکیم سعید جو پاکستان کو مدینہ سمجھ کر مہاجر بنے تھے اور پھر کسی نے نوحہ لکھا کہ حکیم سعید میں کفرستان میں رہ کر بچ گیا تو مدینے میں مارا گیا؟حالانکہ سچ یہ تھا کہ اسی کفرستان سے لوگ آتے تھے اور اس مدینے کی گلیوں میں خون بہا کر چلے جاتے تھے۔وہ کن ٹٹے ،فہیم کمانڈو ،کالئے جو کراچی میں وارداتیں کرتے رہے وہاں سے جدہ کے عزیزیہ محلے کے بازاروں میں دیکھے جاتے رہے اور اگلی صبح جدہ قونصلیٹ میں بیٹھے الطافی چیلوں کی جانب سے لندن سائوتھ افریقہ کے لئے ویزے سٹیمپ کرا کے عازم سفر ہوتے رہے۔

خوف ایسا کہ شہر کی گلیوں کے مکیں چاپ سنتے تھے تو لگ جاتے تھے دیوار کے ساتھ یہ بوٹوں کی چاپ سے زیادہ کلاشنکوفوں کی آواز تھی۔ایک بار اعجاز کے ساتھ اس کا پلاٹ دیکھ رہا تھا کہ اوپر سے دو موٹر سائکل والے آ گئے میں نے اعجاز سے کہا گئے کام سے اور اللہ کا کرم ہوا وہ پاس سے گزر گئے۔یہ تھا ماضی قریب کا کراچی۔نفرت تعصب سے گندہ ہوا شہر قائد جہاں پریڈ کے دوران بھی سنائپر کی گولی کام دکھا گئی۔ایک وہ شور اور یہ شور جو میری کمر کے پیچھے دیوار سے لگی سکرین سے اٹھ رہا تھا میں نے میچ دیکھا نہیں سنا ہے اور میں اسی شور کو سننے کو ترس گیا تھا ٥٠٢ے ٹی وی لائونج میں اٹھنے والی آوازیں گواہی دے رہی تھیں کہ قائد کا پاکستان ہمیشہ زندہ رہے گا۔کھیلیں امن کا پیامبر ہیں انہیں پاکستان سے دور نہ کیا جائے۔اس میں جس نے بھی حصہ ڈالا ہے وہ قابل ستائیش ہے۔ ملک خدادا پاکستان رہتی دنیا تک رہے گا انشاء اللہ اسے کوئی نہیں مٹا سکتا اور نہ ہی اسے کوئی شکست دے سکتا ہے۔

وہ مکمل سچ تھا جو ١٩١٥ کی بزم شبلی میں چودھری رحمت علی نے بولا تھا کہ الگ ہو جائو ان سے اور نہ رابطے رکھو ان ہندوئوں سے اس لئے کہ یہ تمہاری مساجد کو بھی کھا جائیں گے اور تمہارے پانیوں پر بھی قبضہ کر لیں گے۔جس خواب کو علامہ محمد اقبال نے دیکھا اور جسے عملی جامہ پہنایا قائد اعظم نے۔یہ کرکٹ میچ نہیں تھا یہ اعلان جنگ تھا دو قومی نظرئیے کے دشمنوں کے خلاف۔ان کے لئے بھی ایک سبق تھا جو کہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک لکیر سی ہے ویسے ہم ایک ہیں ہم بھی اسی رب کو مانتے ہیں جسے آپ مانتے ہیں۔
کچن کی دیوار سے ملحقہ ڈائنینگ ٹیبل پر میرے سامنے بھی آلو گوشت تھا جو ایک لیڈر کو پسند ہے۔جو فرط جذبات میں کہہ گئے کہ میں بھی اسے پسند کرتا ہوں اور آپ بھی شائد اس بھولے بادشاہ کو علم نہیں تھا کہ جھٹکے اور حلال کا فرق بہت بڑا فرق ہوتا ہے۔مجھے آج وہ بھی مکار یاد آیا جس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندر سے توڑیں گے اس اندر سے توڑنے والے کے منہ پر گھسن لگا اور اس نے بھی جان لیا کہ اندر تو کوئی گڑ بڑ ہے ہی نہیں یہ جو کچھ ہے اس ملک کے باہر کے دشمن کرتے ہیں۔

پاکستانی قوم کو خوشیاں مبار ک ہوں قوم کو اس خوشی کا انتظار تھا اس بار کھلاڑی بھی بڑے نامور تھے اور شائقین کو بہت اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی۔پاکستان کے لوگو یہی کچھ تو ہمارے بزرگوں کا خواب تھا کہ وہ سر زمین پاک حاصل کریں جہاں ہ امن سے رہ سکیں پیار سے رہ سکیں صرف مسلمان ہی نہیں غیر مسلم بھی۔جینا تو سچی بات ہے ہم امن سے چاہتے ہیں لیکن ہمارے خواب ہماری سوچوں کو ایک ایسے دشمن نے ہم سے دور کئے رکھا جس سے کوئی بھی گوانڈی سکھی نہیں ہے چاہے بنگلہ دیش ہو یا نیپال سکم ہو یا بھوٹان سب کے اوپر تھانے داری کا رعب جمانا چاہتا ہے یہ بھارت۔ پاکستان کے بننے سے لے کر آج تک اسے سکھ کا سانس نہیں لینے دیا گیا۔١٩٤٠ سے ١٩٤٧ تک کی جد و جہد آزادی کے سال قربانیوں کی لازوال داستانوں سے مرصع ہیں اور آزادی کے بعد میں یہ داستاں خون سے ہی لکھی گئی ہے۔

سچ ہے کہ پاکستان جینا چاہتا ہے امن سے پیار سے مگر اسے جینے نہیں دیا جا رہا۔شائد یہ کوئی اور ملک ہوتا تو میں بھی فوج کی اہمیت اور اس کی ضرورت کا اتنا پرچارک نہیں ہوتا لیکن جس کا دشمن موزی ہو اس کی فوج کو پاکستان جیسی فوج کی طرح ادارہ ملنا چاہئے۔جمہوریت پنپے پھیلے اور پھولے ضرور پھیلے اور پھولے مگر اپنے اس اہم اور محترم ادارے کے احترام کے ساتھ۔میں وہ آخری آدمی ہوں گا جو اس ملک میں مارشل لاء کی حمائت کرتا نظر آئوں گا مجھے علم ہے اور میں جانتا ہوں کہ میرے سجیلے جوان بارڈروں پر ہی اچھے لگتے ہیں مجھے ٢٠٠٢ کا جدہ یاد ہے اور آمریت کے دن بھی۔فوج اس ملک کے امن کی ذمہ دار ہے اور اس نے جس طرح لسانیت پرست سنپولیوں سے میرے ملک کو آزاد کرایا ہے اسے مبارک باد دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔کرکٹ میچ کی جیت قوم کی جیت ہے۔قوم کو مبارک ہو۔لوگ میچ دیکھ رہے تھے میری کنڈ ٹی وی کی طرف تھی۔ایک ایک گیند پر تماشائیوں کا شور،میں دل میں سجدہ ریز تھا میں سوچ رہا تھا کیا یہ وہی کراچی ہے میں سوچ رہا تھا کیا اس شہر آشوب کا نقشہ بدل چکا ہے۔میں نے اللہ کا شکر ادا کیا جب جب شکر ادا کرتا گیا مجھے وہ قیامت کی گھڑیاں یاد آتی گئیں۔وہ میچ نہیں ایک استعارہ تھا امن و آتشی کی بانگ تھی۔مبارک صد مبارک

Engineer Iftikhar Chaudhry
Engineer Iftikhar Chaudhry

تحریر : انجینئر افتخار چودھری

Share this:
Tags:
Engineer Iftikhar Chaudhry karachi match pakistan spectacular winning پاکستان جیتنے کراچی میچ
Major General Asif Ghafoor
Previous Post پی ایس ایل کی خوشیاں مبارک! ہم پر مسلط دہشتگردی دم توڑ رہی ہے، ترجمان پاک فوج
Next Post ڈالر کی بڑھتی قیمت
Dollar

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close