کراچی ؛ معروف عالم دین مولانا سید شاکر حسین زیدی عشرہ محرم الحرام 1435ھ کی مجالس سے خطاب کیلئے کراچی سے لاہور روانہ ہوگئے۔
مولانا شاکر زیدی جعفریہ کالونی،امام بارگاہ قصر بتول شادمان ٹائون میں یکم تا دس محرم مجالس سے خطاب فرمائیں گے۔ علاوہ ازیں خطیب اہلبیت مولانا گوہر رضا قمی بھی محرم کی مجالس سے خطاب کیلئے کراچی سے گزشتہ شب میر پور خاص روانہ ہوگئے۔
