کراچی: مولانا سید علی عمران نقوی قمی عشرہ محرم الحرام 1435ھ میں تین امام بارگاہوں میں مجالس سے خطاب فرمائیں گے۔ انجمن ستارہ علی اصغر علیہ السلام کے زیر اہتمام مسجد و امام بارگاہ کاروان حسینی کورنگی میں شام ساڑھے چار بجے مولانا عمران نقوی نفس مطمنہ کے موضوع پر گفتگو کرینگے قائم آل محمد ٹرسٹ کے زیر اہتما م مسجد و امام بارگاہ خدیجہ الکبری بلدیہ ٹائون میں شام ساڑھے چھ بجے مولانا عمران اسلام و امام حسین کے عنوان پر روشنی ڈالیں گے۔
شب ساڑھے آٹھ بجے کاروان حیدری ٹرسٹ کے زیر اہتمام عشرہ محرم کی مجالس سے مولانا عمران نقوی مسجد وامام بارگاہ کاروان حیدری 11/Dنیوکراچی میں امام اور دین مبین کے موضوع پر مجلس سے خطاب کرینگے۔
