
جنیوا (جیوڈیسک) عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر جنرل فاٹو بنسوڈا نے کہا ہے کہ جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے عالمی عدالت کی رکنیت بنیادی شرط ہے، معاہدہ روم کی شرائط تسلیم کرنا ہونگی۔
فلسطین رکنیت حاصل کرکے تحقیقات کیلئے درخواست دائر کر ے ٗتو عدالت تحقیقات کیلئے تیار ہے۔ برطانوی اخبار دی گارڈیئن میں لکھے گئے مضمون میں فاٹو بنسوڈا نے کہا کہ اگر دنیا کا کوئی ملک جنگی جرائم کی تحقیقات چاہتا ہے تو اسے پہلے عالمی عدالت کی رکنیت حاصل کرنا ہو گی اور معاہدہ روم کی شرائط کو تسلیم کرنا ہوگا۔
فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
