
میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) لاشیں ایک آرمی پٹرول کے ارکان کی طرف سے خالی کئے جانیوالے ایک رینچ میں پائی گئی ہیں۔ ان میں سے بعض ایک ماہ سے زائد پرانی قبر میں پڑی ہوئی تھیں۔
حکومت کے 2006ء میں منشیات کی سمگلنگ کے گروہوں کے خلاف فوجی کارروائی شروع کرنے کے بعد میکسیکو بھر میں متعدد اجتماعی قبریں پائی گئی ہیں۔
صدر انریک پینانیٹو کے دسمبر 2012ء میں زمام اقتدار سنبھالنے کے بعد حکومت نے کہا کہ اس کے پاس 26 ہزار لاپتہ افراد کا ڈیٹا بیس ہے تاہم اس کے بعد اس نے کہا ہے کہ ان اعداد و شمار میں نظر ثانی کر کے کمی کی جا سکتی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ 2006ء کے بعد سے میکسیکو میں منشیات سے متعلقہ تشدد کے واقعات میں 80 ہزار کے قریب لوگ مارے جا چکے ہیں۔
