
صنعاء (جیوڈیسک) یمن کے شمالی علاقے میں باغیوں کے حملے کے نتیجے میں 7 یمنی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ یمن کے شمالی صوبے امران میں باغیوں نے فوجی چھاﺅنیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 7 یمنی فوجی ہلاک ہو گئے۔
گزشتہ دو دنوں کے دوران باغیوں نے صوبہ امران کے علاقوں بنی مامون اور المشاش میں فوجی چھاﺅنی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں حکومت اور باغیوں کے درمیان چار جون کو طے پانے والا فائر بندی معاہدہ ٹوٹ گیا ہے۔
