
میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) میکسیکو میں 43 اساتذہ کی گمشدگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
ہزاروں افراد نے میکسیکو سٹی کی جانب مارچ کیا۔ زیر تربیت اساتذہ جنوب مغربی ریاست گیریرو سے 26 ستمبر کو اغوا ہوئے تھے۔ جن کا تا حال تچھ پتہ نہیں چل سکا۔ اس سلسلے میں متعدد پولیس اہلکاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
