
وزارت ریلوے نے دوسو سے زائد لیگل ایڈوائزر فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیگل ایڈوائزرز کو فارغ کرنے کے احکامات وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے جاری کئے۔
وزارت ریلوے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگل ایڈوائزرز کی جگہ کسی مستند لیگل فرم سے خدمات لیں جائیں گی وزارت ذرائع کے مطابق چین سے 70 انجنوں کی خریداری کا معاملہ کابینہ کے اجلاس میں لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
