Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

انجامِ گلستاں کیا ہو گا

July 22, 2014 0 1 min read
Professor Mazhar
Ramadan
Ramadan

رحمتوں اور برکتوں کے ماہِ مبارک آہستہ آہستہ اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے۔جن کے نصیب تابناک وہ جھولیاں بھر بھر کے رَب کی رحمتیں سمیٹ رہے ہیں لیکن کچھ ایسے کم نصیب بھی جنہیں رحمت نہیں، دولت کی حرص یا جاہ کی۔پوری دنیا میں مسلمان ماہِ صیام کی آمد کے ساتھ ہی قیمتیں انتہائی کم کر دیتے ہیں لیکن پاکستان میں مہنگائی ماہِ صیام کے لوازمات میں سے ہے اوراب کی بار تو بے حد و حساب۔ حکمران مقدور بھر مہنگائی کے عفریت سے نبرد آزما لیکن بے بَس۔ خادمِ اعلیٰ اپنی بھرپور توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔

نیت میں فتور بھی نہیں اِس کے باوجود بھی زور آوروں کے جبڑوں سے ٹپکتے ”عوامی لہو” کی روانی میں شمہ بھر فرق نہیں ۔مجبوروں کے دستِ طلب پہ اُگتی محرومیاں دیکھ کر بھی یہ فراعینِ وقت قارونِ دوراں بننے کی تگ و دَو میں مگن ۔اُدھرمہنگائی کا دیو اور اِدھر اسی مقدس مہینے میں حکمرانوں کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کا تحفہ۔آگ برساتے سورج اور شدید حبس سے جان لبوں تک آ پہنچی ۔حکمرانوں نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے حسیں خواب تو دکھائے لیکن تعبیراُلٹ۔سحری اور افطاری کے اوقات میں بھی لوڈ شیڈنگ کا عذاب ۔شنید ہے کہ شارٹ فال سات ہزار میگا واٹ تک جا پہنچا ہے جو بذاتِ خودایک ریکارڈ ہے ۔محترم وزیرِ اعظم نے شدید ترین لوڈ شیڈنگ پر اظہارِ برہمی کیا تو وزیرِ پانی و بجلی خواجہ آصف صاحب نے قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہہ دیا کہ لوڈ شیڈنگ پر قابو پانا اُن کے بَس میں نہیں ، قوم بارانِ رحمت کی دعا کرے جس سے باقی روزے اور عید اچھی گزر جائے گی۔خواجہ صاحب کا حکم سَر آنکھوں پر لیکن ہماری تو دعائیں بھی مستجاب نہیں ہوتیں البتہ یہ ضرور کہ ہمیں مر مر کے جینے کی کچھ عادت سی ہو چلی ہے ۔سچ کہا ہے عوامی شاعر طاہر حنفی نے۔۔۔۔

کچھ ایسے دھوپ سے مانوس ہو گئے بدن
گھنے درختوں سے بچنے لگے ہیں ہم لوگو

گرمی سے جان لبوں پر اور اِدھر جاہ و حشمت کے پجاری لانگ مارچ اور انقلاب کی تیاریوں میں مگن۔نواز لیگ نے بھی کوئی ایسا کارنامہ سر انجام نہیں دیا جس کی تحسین کی جا سکے البتہ حکمرانوں کی تگ و دَو سے اُمید کی جوکرنیں پھوٹتی دکھائی دینے لگی تھیں اور صحنِ چمن کے بے بَرگ و ثمر درختوں پر پھوٹتی کونپلوں کے جو آثار ہویدا ہونے لگے تھے وہ کچھ مہربانوںکو پسند نہیں آئے کیونکہ اگر بوستانِ وطن میں بہار آ گئی تو اُن کا سیاسی مستقبل مخدوش ہو جائے گا۔شاید اسی لیے 14 اگست کے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا گیا اور ایسا کرتے ہوئے یہ تک نہیں سوچا گیا کہ قوم حالتِ جنگ میں ہے ، افواجِ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کر رہی ہے اور قومی و ملی یکجہتی کی جتنی آج ضرورت ہے ، پہلے کبھی نہ تھی ۔ تاریخِ عالم تو یہی بتلاتی ہے کہ جب ملکی سلامتی کا مرحلہ درپیش ہو تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن جاتی ہے لیکن ہمارے رہنماؤں کو شاید جلدی ہی بہت ہے۔

مولانا طاہر القادری کا تو اِس جمہوری نظام میں سرے سے کوئی حصہ ہی نہیں اِس لیے اُن کا ذکر کیا کرنا لیکن محترم عمران خاں ، جن کی حب الوطنی کسی بھی شک و شبے سے بالا تر ہے ، وہ بھی آئی ڈی پیز کو بے یار و مددگار چھوڑ کر 14 اگست کی فنڈ ریزنگ کے لیے لندن جا پہنچے ۔اسے خاں صاحب کی ضد ، انانیت یا نرگسیت ، کچھ بھی کہہ لیجیئے لیکن یہ بہرحال تسلیم کرنا پڑے گا کہ وہ انتہائے خود پسندی کا شکار ہیں۔ اگر ایسا نہیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ اُن کی نگاہوں میں کوئی جچتا ہی نہیں۔ اُنہوں نے لندن میں پی ٹی آئی کے 14 اگست کے مارچ کے لیے ہونے والی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ” نواز لیگ ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ، تینوں ہی مافیا ہیں ۔انہوں نے 11 مئی کے الیکشن میں ہر سطح پر دھاندلی کی۔تینوں جماعتیں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات نہیں چاہتیں۔ہمارے مارچ سے پاکستان کو حقیقی آزادی ملے گی ۔اِس دن پاکستان حقیقی معنوں میں اپنی منزل پر پہنچے گا۔

Tahir-ul-Qadri
Tahir-ul-Qadri

یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کپتان صاحب کو بھی مولانا طاہر القادری کی طرح سے ”بشارتیں”ہونے لگی ہیں اور انہی بشارتوں کے زیرِ اثر وہ اپنے آپ کو ایوانِ وزیرِ اعظم کا ”باسی” سمجھ بیٹھے لیکن جب وہ عالمِ خواب سے عالمِ آب و گِل میں واپس آئے تو پتہ چلا کہ ”خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا ، جو سنا فسانہ تھا ”۔چاہیے تو یہ تھا کہ خاں صاحب یہ سوچتے کہ آخر اُن کی پارٹی کو کون سے ایسے سرخاب کے پَر لگے تھے جو قوم مبتلائے عشقِ تحریکِ انصاف ہو جاتی ۔نواز لیگ ، پیپلز پارٹی اور آمر پرویز مشرف کی جماعت قاف لیگ سے نکلے یا نکالے گئے لوگ ہی تو تھے جنہیں سینے سے لگا کر خاں صاحب ”نیا پاکستان” بنانے چلے تھے۔اگر قوم نے ”آزمودہ را آزمودن جہل است” کے مصداق پہلی بارایسے لوگوں کو رد کر دیا تو کیا برا کیا ؟۔ خاں صاحب جس انداز سے تحریک لے کر اُٹھے تھے اگر اُس پہ قائم رہتے تو تحقیق کہ وہ بھی بھٹو مرحوم کی طرح بڑے بڑے بُرج الٹ دیتے لیکن اُنہوں نے تو ابتدا ہی میں قوم پر یہ عیاں کر دیا کہ”ہیں کواکب کچھ،نظر آتے ہیں کچھ”۔ہم سمجھتے ہیں کہ کارزارِ سیاست کے نَو وارد اور نَو آموز عمران خاں صاحب کی نیت تو نیک تھی اور کچھ نہ کچھ کر گزرنے کی امنگ بھی لیکن وہ محض اِس لیے مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکے کہ اُنہوں نے سیاست کی اونچی نیچی گھاٹیاں عبور کیں اورنہ سنگلاخ زمینوں پہ چل کے پاؤں فگار کیے ۔اُنہیں یاد رکھنا ہو گا کہ محض خواب دیکھنے اور اندازے لگانے سے گوہرِ مقصود ہاتھ نہیں آتا بلکہ۔۔۔۔

مشامِ تیز سے ملتا ہے صحرا میں نشاں اس کا
ظن و تخمین سے ہاتھ آتا نہیں آہوئے تاتاری

اگر خاں صاحب”کھیڈا ں گے ناں کھیڈن دیاںگے”پر عمل پیرا ہیں تو اُن کی یہ خواہش بھی ادھوری ہی رہے گی کیونکہ صرف ایک ہی طاقت جمہوریت کا تختہ اُلٹ سکتی ہے جو فوج ہے اور دہشت گردی میں بُری طرح اُلجھی ہوئی فوج اِس وقت طالع آزمائی کے موڈ میں ہر گز نہیں کیونکہ کسی مارشل لاء کی سوچ سے پہلے فوج کے سامنے یہ ضرور ہو گا کہ”پنبہ کُجا کجا نہم۔عسکری قیادت کو سوچنا ہو گا کہ کیا فوج اکیلے دہشت گردی، لوڈشیڈنگ، مہنگائی، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ پر قابو پا سکتی ہے؟۔کیا خونم خون کراچی کو پھر سے روشنیوں کا شہر بنا سکتی ہے؟۔

کیا بلوچستان کو قومی دھارے میں شامل کر سکتی ہے؟۔کیا پورے ملک میں پھیلے دہشت گردوں کا قلع قمع کر سکتی ہے؟۔کیا اقتصادی پابندیوں کی صورت میں ملک کو سہارا دے سکتی ہے؟۔اگر جواب نفی میں ہے تو پھر سلگتا ہوا سوال یہ کہ کیا فوج بھوکوں مرتی مشتعل قوم کو سنبھال سکتی ہے؟۔اگر نہیں تو پھر مارشل لاء کا موہوم سا بھی خطرہ نہیں۔ایسے میں خاں صاحب کا لانگ مارچ چھوٹی موٹی افراتفری پھیلانے کے سوا کچھ بھی نہیں۔

Professor Mazhar
Professor Mazhar

تحریر : پروفیسر مظہر

Share this:
Tags:
Inflation month Muslim pakistan Peace Professor Mazhar ramadan پاکستان رحمتیں مسلمان مہنگائی
Alia Bhatt
Previous Post گیارہ سال کی عمر میں شاہد کپور کیلئے محبت محسوس کی، عالیہ بھٹ
Next Post کامن ویلتھ گیمز، عمدہ کھیل کا عزم لیے پاکستانی دستے کی روانگی
Common Wealth Games

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close