
ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ میں شاہد کپور کی بہت بڑی مداح ہوں۔ گیارہ سال کی تھی جب شاہد کیلئے پہلی بار محبت کے جذبات کو محسوس کیا تھا۔
گفتگو کرتے ہوئے عالیہ نے کہا کہ میں نے شاہد کپور کیساتھ فلم ’’شاندار‘‘ سائن کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں شاہد کی بہت بڑی مداح ہوں۔ جب میں گیارہ سال کی تھی تب میں نے شاہد کی پہلی فلم عشق وشق دیکھی تھی اور اس وقت سے مجھے شاہد سے محبت ہو گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ شاہد ایک زبردست اداکار ہیں۔ شاہد سدھارتھ ملہوترا، ورون دھاون اور ارجن کپور سے کسی لحاظ سے کم نہیں ہیں۔اس فلم کے ڈائریکٹر وکاس بہل ہیں۔ عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ شاہد کپور بھرپور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اس لئے وہ انکے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلم کی عکسبندی آئندہ ماہ برطانیہ میں شروع کی جائے گی۔
