
ملتان میں مسجد سے پانی کی موٹر چوری کرنے والے چورکی مرغا بنا کر پٹائی بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا۔ این ایل سی بائی پاس کے قریب مسجد سے موٹر چوری کرتے ہوئے 35 سالہ چور کو قریبی ریسٹورینٹ کے ملازموں نے قابو کر لیا۔
چور کو مرغا بنا کراسکی دھلائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ مبینہ ملزم کے مطابق وہ عادی چور نہیں بلکہ غربت سے تنگ آکر ضرورت کے تحت چوری کر رہا تھا۔
