Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مچھرانہ گفتگو

November 5, 2013November 5, 2013 0 1 min read
Najeem Shah
Mosquito
Mosquito

آج کل مچھروں کو کسی بات پر راضی کرنا بڑا مشکل ہو گیا ہے۔ بے چارے کافی مصروف جو ہو چکے ہیں۔ پہلے صرف رات کی ڈیوٹی دیتے تھے مگر اب دن کو بھی اوور ٹائم لگاتے ہیں۔ واپڈا کی مہربانیوں کی بدولت بجلی سے محروم بے جبر و کراماں انسان جیسے ہی سپنوں میں جاتا ہے تو عین اْسی وقت یہ بھی اپنا راگ الاپنا شروع کر دیتے ہیں۔

ایک دن ہم کسی کام میں مصروف تھے کہ اچانک ایک جادوئی منتر ہمارے کانوں سے جا ٹکرایا۔ غور سے دیکھا تو پتہ چلا کہ ایک مچھر صاحب ہمیں چھیڑنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ پہلے تو ہم نے درگزر کرلیا لیکن پھر ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ ہم نے آنکھوں پر چشمہ لگایا اور مچھر کا تعاقب کرنا شروع کر دیا۔ اس نے ہمیں بڑا بھگایا لیکن ہم بھی کچھ کم نہ تھے۔ آخر کار مچھر میاں کو پکڑ کر ہی دم لیا اور سامنے میز پر بٹھا کر اْس کے ساتھ ”مچھرانہ گفتگو” شروع کر دی۔

ہم۔۔۔ السلام علیکم جناب!
مچھر۔۔۔ وعلیکم السلام برخوردار
(ہم تو سٹپٹا گئے اب ناخن کے برابر حضرت ہمیں برخوردار کہتے ہیں)
ہم۔۔۔ کیسے مزاج ہیں جناب؟
مچھر۔۔۔ واپڈا والوں کی مہربانیوں سے گوشت کافی بڑھ گیا ہے۔۔۔ آپ سنائو؟
ہم۔۔۔ بس حضرت ہمارا حال بھی کچھ ایسا ہی ہے۔
مچھر۔۔۔ مطلب کہ آپ بھی خون چوسنے کے مشن پر گامزن ہیں۔
ہم(تھوڑا غصے سے) ۔۔۔ حضرت میرے کہنے کا مطلب ہے کہ میں بھی ٹھیک ٹھاک ہوں۔

مچھر۔۔۔ اچھا اچھا، معذرت چاہتا ہوں۔
ہم۔۔۔ آپ کا نام کیا ہے؟
مچھر۔۔۔ ویسے تو سب مجھ کو جگنو ماسٹر کہتے ہیں مگر نام ہے ”شو شو”
(مچھروں کا نام ایسا ہی ہوتا ہے اگر کسی کو شک ہے تو مچھر سے خود ہی پوچھ لے)
ہم۔۔۔ اور آپ کی عمر کیا ہے؟
مچھر۔۔۔ برخوردار یہ عمر والی بات صیغہ راز میں رکھنا۔ویسے میری عمر نو دن ہے۔
(لیجیے جناب!ہمیں برخوردار کہنے والے کی اپنی عمر دیکھ لیں)
ہم۔۔۔ حضرت یہ بتائیں کہ آپ کو سب سے زیادہ کون سی غذا پسند ہے؟
مچھر۔۔۔ ویسے تو ہم بتاتے کسی کو نہیں، البتہ آپ کو بتا دیتے ہیں۔ انسانی خون ہماری مرغوب غذا ہے۔

ہم۔۔۔ آپ صرف خون ہی چوستے رہتے ہیں یا پھر آپ کے کچھ فائدے بھی ہیں؟ مچھر۔۔۔ برخوردار مچھروں کے بہت سے فوائد ہیں جن میں سے چند عرض کر دیتا ہوں۔ مچھر انسانی جسم میں جمع ہونے والے وافر مقدار خون کو کم کرتا ہے۔ مچھر انسان کو صبر سکھاتا ہے۔ مچھر انسان کو غصے پر کنٹرول کرنا سکھاتا ہے۔ مچھر ملیریا کی صوت میں ڈاکٹر کا کاروبار خوب چمکاتا ہے مچھر ہی کی بدولت میڈیکل اسٹور دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کی منزلیں طے کر رہے ہیں اور مچھر ہی کی بدولت کئی نئی بیماریاں وجود میں آتی ہیں جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں نئے وارڈز کا اضافہ ہوتا ہے اور لوگوں کو روزگار ملتا ہے۔

ہم۔۔۔ واہ مچھر میاں کیا بات ہے، اچھا یہ بتائو کہ مچھر کتنی قسم کے ہوتے ہیں؟ مچھر۔۔۔ یہ کئی طرح کے ہوتے ہیں۔ کچھ کاٹتے ہیں تو ”ملیریا” ہو جاتا ہے۔ کسی کے کاٹنے سے ”لویریا” ہو جاتا ہے (اس قسم میں مچھروں سے زیادہ مچھریاں خطرناک ثابت ہوتی ہیں) اور کسی کے کاٹنے سے انسان ڈائریکٹ ”اوپر” چلا جاتا ہے۔ ہم۔۔۔ اچھا یہ بتائیں کہ نر مچھر کے کاٹنے سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے یا مادہ؟ مچھر۔۔۔ نر کے کاٹنے سے صرف تکلیف ہوتی ہے، جبکہ مادہ مچھر کے کاٹنے سے تکلیف بھی ہوتی ہے اور ملیریا بھی یعنی مادہ ہر صورت میں باعث تکلیف ہے خواہ وہ شوہر کی جیب کاٹنے (خالی) والی بیوی ہو یا کاٹنے والی مچھری۔ہم۔۔۔ اچھا حضرت مچھر مارنے کا آسان اور جدید طریقہ ہی بتا دیں۔

مچھر۔۔۔ چینی اور لال مرچ کا مکسچر مچھر کو دیں۔ جیسے ہی وہ واٹر ٹینک کے پاس جائے اُسے دھکا دے دو۔ وہ بھیگ جائے گا اور خود کو ڈرائی کرنے کے لیے آگ کے پاس جائے گا۔ اسی وقت آپ آگ میں بم پھینک دیں۔ وہ بُری طرح زخمی ہو کر ہاسپٹل میں ایڈمٹ ہو جائے گا۔ وہاں آپ سمپلی اس کا آکسیجن ماسک اُتار دیں مچھر مر جائے گا۔ دوسرا آسان طریقہ یہ ہے کہ مچھر کو پکڑ کر اسے گدگدی کریں، جب وہ ہنسنے لگے تو اس کے منہ میں مچھر مارنے والی دوائی ڈال دیں۔

(سوال تو ہم کر بیٹھے مگر پہلے سے ہی اندازہ تھا کہ حضرت جواب گول مول ہی دینگے، اس لیے ہم نے بھی اس انٹرویو کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی غرض سے سوالات کا رُخ دوسری طرف موڑ دیا ہے)
ہم۔۔۔اچھا یہ بتائو تم رات کو لوگوں کی نیند کیوں خراب کرتے ہو؟
مچھر۔۔۔ میں انہیں تہجد پڑھانے کے لیے بیدار کرتا ہوں۔
ہم۔۔۔ اور جو تہجد کے لیے کھڑے ہوتے ہیں انہیں کیوں کاٹتے ہو؟
مچھر۔۔۔ کب انہیں کاٹتا ہوں، میں تو تعظیماً ان کے پائوں چومتا ہوں۔
ہم۔۔۔ آپ ”بھیں بھیں” کیوں کرتے ہیں۔

مچھر۔۔۔ ہمارے بڑے ہمیں جانے سے پہلے ایک جادوئی منتر دے جاتے ہیں۔ خون چوسنے کے بعد ہم اس کا جاپ کرتے ہیں تاکہ آپ جلد از جلد توانا ہوں اور آئندہ پھر ہمارا شکار بن سکیں۔ آپ بھیں بھیں کی جو آواز سنتے ہیں وہ اسی منتر کا جاپ ہوتا ہے۔ہم۔۔۔ آج کل آپ کونسی ڈیوٹی پر مامور ہیں اور اس ڈیوٹی کے علاوہ کیا مصروفیات ہیں؟ مچھر۔۔۔ برخوردار!گئے دنوں کی بات ہے ہم صرف خون چوسنے کے کام پر مامور تھے لیکن اب یہ کام تو آپ کے حکمران کرنے لگے ہیں۔ اس لیے اب ہم نئے کام کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔ہم۔۔۔ پھر بھی آپ زندہ رہنے کے لیے تو کچھ کرتے ہوں گے۔مچھر۔۔۔ برخوردار رزق تو رب نے لکھا ہے اور بے شک وہی دینے پر صادق ہے اور زندہ رہنے کے لیے تمہارے پڑوسی کے گھر میں رہنے والی مچھرنی سے پیار کرتا ہوں۔ ہم۔۔۔ تو آپ کو کیا لگتا ہے کہ وہ بھی آپ سے پیار کرتی ہے؟(اس بات پر جناب زرا سا بگڑ گئے)مچھر۔۔۔ کہنا کیا چاہتے ہو؟ مجھے دیکھو میں خوبصورت گھبرو جوان نہیں ہوں یا میں طاقتور نہیں ہوں۔ (اب ہم نے غور سے دیکھا تو مناسب سمجھا کہ اس پہلو پر بات نا ہی کی جائے تو بہتر ہے) ہم۔۔۔ اچھا آپ کا مستقبل کے لیے کیا ارادہ ہے؟ مچھر۔۔۔ ارادہ کیا ہے بس کچھ ہی دنوں میں ہم اپنے مچھروں کا ایک اجلاس بلائیں گے اور اس اجلاس میں دو باتوں پر غور ہوگا۔ (یہ کہہ کر جناب کچھ چُپ ہو گئے مگر ہمارا تجسّس تو بڑھتا ہی جا رہا تھا) ہم۔۔۔ جناب اگر وہ کوئی راز نہیں ہے تو آپ مجھے بتانا پسند کرینگے۔

Dengue Mosquito
Dengue Mosquito

مچھر ( سوچوں کی دنیا سے باہر آتے ہوئے )۔۔۔ بے شک برخوردار۔ ایک تو ہم اس بارے میں غور کرینگے کہ ڈینگی مچھر جو ہمارے اور انسانوں کے درمیان نفرت کی دیوار کھڑی کر رہا ہے اس کا کیا کِیا جائے اور دوسرا آپ کے حکمران جو ہمارے کاروبار پر قابض ہیں ان کے بارے میں کچھ کیا جائے۔ ہم۔۔۔ حکمرانوں کی حد تک تو آپ بجا فرما رہے ہیں مگر جہاں تک ڈینگی مچھر کا معاملہ ہے اس ننھی سی مخلوق نے ایک انوکھا کام بھی کر دکھایا ہے جو بڑے بڑے سورمائوں کے بس کی بات نہیں۔

مچھر (حیرانگی سے)۔۔۔ بھلا ایسا کونسا کارنامہ ہے کہ جس کی بناء پر آپ ڈینگی مچھر کی اتنی تعریفیں کرنے لگے ہیں۔ہم۔۔۔ وہ کام جو بڑے بڑے عالم نہ کر سکے ایک ڈینگی مچھر نے کر دیا ہے۔ اس نے ماڈرن لڑکیوں کو آدھے آستینوں سے پورے آستینوں، ٹخنے تک شلوار، فُل سائز جرابیں، سر پر سکارف یا پورا دوپٹہ اور فُل گلے تک قمیض پہننے پر مجبور کرکے صحیح معنوں میں پکا مسلمان بنا دیا ہے۔ مچھر۔۔۔ برخوردار اس میں ڈینگی کا کوئی خاص کردار نہیں ہے بلکہ یہ بھی ہم مچھروں کا ہی کارنامہ ہے۔ بات دراصل یہ ہے کہ ڈینگی تو اپنے مخصوص وقت میں ہی ڈیوٹی پر آتا ہے جبکہ ہم ہر وقت ڈیوٹی پر مامور رہ کر خبردار کرتے رہتے ہیں۔ جب ہم نے محسوس کیا کہ سانپ کی ڈسی لاٹھی سے بھی ڈرنے لگی ہیں تو پھر ہم نے ڈینگی مچھر کا بھیس بدل کر آنا شروع کر دیا۔

ہم۔۔۔ اچھا یہ بتائو کہ ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے زیادہ تر مرد ہی کیوں ہلاک ہوتے ہیں؟
مچھر۔۔۔ برخوردار بات یہ ہے کہ میک اَپ سے ڈینگی مچھر خواتین کی طرف مائل ضرور ہوتا ہے مگر اس کے کاٹنے سے زیادہ تر ہلاک مرد ہی ہوتے ہیں۔ ڈینگی کا مرض مچھری کے کاٹنے سے ہوتا ہے جو صرف خواتین کو ڈراتی ہے اور مردوں کو نشانہ بناتی ہے۔ یہ بڑی رومانٹنگ مچھری ہے۔ خوشبو، میوزک، پھولوں اور صاف پانی کی دلدادہ ہے لیکن خود اس کی شکل کافی مکروہ ہے اور شاید حسن کے بارے میں جاننے کے لیے میک اپ والے چہروں پر حملہ کرتی ہوگی۔ اصل میں ڈینگی مچھری کو خود بھی میک اپ بہت پسند ہے۔ وہ خود بھی میک اپ کرانے پالر جاتی ہے۔ اسی لئے دوسرے مچھروں سے زیادہ حسین لگتی ہے۔ وائٹ نشان میک اپ ہی کا کمال ہے۔برخوردار میں نے آپ کا دل رکھنے کے لیے ڈینگی کی تھوڑی بہت تعریف کر ڈالی،ویسے وہ اس قابل نہیں ہے۔ ہم۔۔۔ اگر آپ کو ڈینگی سے اتنی ہی نفرت ہے تو پھر اسے مارنے کا کوئی آسان سا طریقہ ہی بتا دیں۔ مچھر۔۔۔ ”ریلی” ہم (حیرانگی سے)۔۔۔ ریلی؟ مگر وہ کیسے۔۔۔! مچھر۔۔۔ دیکھیں برخوردار ڈینگی کو ختم کرنے کا آسان طریقہ ریلی ہی ہے۔ ہر گلی، محلے، چوک، سکول، کالج، دفتر اور کمیونٹی سنٹر سے ریلیاں نکالو اور ڈینگی کی مچھری کو اتنا زچ کر دو کہ ان ریلیوں میں لگنے والے نعروں اور بے ہنگم شور کی وجہ سے اس کے اعصاب جواب دے جائیں، بلڈ پریشر تیز ہو جائے، قوت سماعت متاثر ہو جائے، اعضائے رئیسہ غیر رئیسی حرکتوں پر اُتر آئیں، دن کا سکون اور رات کا چین برباد ہو جائے، چڑچڑاپن اس کی تخلیقی اور غیر تخلیقی صلاحیتوں کو بانجھ کر دے اور وہ اس قدر بے بس ہو جائے کہ اسے موسیقی، خوشبو، تازہ پانی، پودوں اور میک اپ سے سجے چہروں کی طرف رغبت نہ رہے۔اگر مزید سخت کارروائی کرنا مقصود ہو تو ریلی کے دوران ایک آدھ ٹائر جلانے، پلے کارڈز کے ڈنڈوں کی مدد سے بند دکانوں کے دروازے بجانے اور اشتہاری بورڈز کو نشانہ بنانے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں۔ آخر کار ان اقدامات سے اگر عقل سلیم رکھنے والے انسانوں کو بے بس کیا جا سکتا ہے، حکومتوں کے ہوش ٹھکانے لائے جا سکتے ہیں تو شعور سے عاری مچھری کے ہوش بھی اُڑائے جا سکتے ہیں۔

حضرت بڑے جوش و خروش میں تھے کہ اچانک موبائل کی گھنٹی بجنے لگی۔ حیران ہو کر ہم نے جیب میں ہاتھ ڈالاکہ اس وقت کسے ہماری یاد آ گئی لیکن پھر دیکھا کہ مچھر صاحب خود سے باتیں کرنے لگے ہیں۔ ذرا غور سے عینک لگا کر دیکھا تو جناب کے ہاتھ میں موبائل تھا اور وہ کسی دوسرے مچھر سے باتیں کر رہے تھے اور پھر یکدم ہی میری طرف مخاطب ہو کر بولے مچھر ۔۔۔ معاف کرنا برخوردار !مجھے اس وقت ایک ضروری کام پیش آ گیا ہے۔ ہم۔۔۔ حضرت آخر ایسا کونسا ضروری کام ہے کہ آپ نے فوراً ہی اُڑنے کے لیے پَر پھیلا دیئے۔ مچھر۔۔۔ بات دراصل یہ ہے کہ ہمارے مچھروں کی ایک ٹولی نے ”ڈینگی مچھر” کو پکڑ لیا ہے۔ وہ انگریز ہے اور سوال و جواب کیلئے مجھے بلایا ہے۔ اچھا برخوردار آپ سے پھر ملاقات ہوگی۔(خدا حافظ)

Najeem Shah
Najeem Shah

تحریر: نجیم شاہ

Share this:
Tags:
attempt engage mission Najeem Shah کوشش مشن مصروف
Tariq Hussain Butt
Previous Post پاکستانی قوم کا المیہ
Next Post امریکہ نے امن مذاکرات کے تسلسل میں چھٹی بار ڈرون گرا کر تعطل پیدا کیا۔ ایم آر ملک

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close