کراچی : ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ایسٹ کے میونسپل کمشنر کمال مصطفی کا یوم عاشور پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے حوالے سے انتظامات کے جائزے کے لئے شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ اس موقع پر شاہ فیصل زون اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے میونسپل کمشنر کمال مصطفی نے سڑکوں پر جاری سیوریج کے نظام اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی تمام امور کی مکمل نگرانی کی جائے اور عوام کو در پیش علاقائی مسائل کا بروقت ازالہ کیا جائے۔
اس موقع پر انہوں نے شاہ فیصل زون کے تحت قائم کنٹرول روم کے دورے کے موقع پر کنٹرول روم مین موجود متعلقہ محکموں کے ذمہ دران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے تندہی کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جائے انہوں نے متعلقہ افسران کو مرکزی شکایات کو مستقل بنیاد پر فعال بنانے کی ہدایت اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے کہاکہ بلدیہ شرقی کی جانب سے تمام زونز میں یوم عاشور پر بلا تعطل بلدیاتی سہولیات عوام تک پہنچا نے کے لئے میونسپل ایمرجنسی پلان پر عمل درآمد کیا جارہا ہے اس حوالے سے یوم عاشور پر تمام محکموں کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں میونسپل کمشنر کمال مصطفی نے دورے کے موقع پر شیعہ عمائدین سے بھی ملاقات کی اور اُن سے علاقائی مسائل کے حل کے حوالے سے جاری انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر عمائدین نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عشرہ محرم الحرام کے دوران بلدیہ شرقی کی جانب سے مثالی انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا۔
