Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بلدیاتی الیکشن کا نیا شیڈول مبارک

November 16, 2013 0 1 min read
Mumtaz Awan
Municipal Elections
Municipal Elections

قومی اسمبلی میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی قرار داد پاس ہونے اور تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے اس مسئلہ پر یکجہتی کا پیغام آنے کے بعد سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نئے شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کی اجازت دے دی ہے جس کے تحت پنجاب میں اب بلدیاتی انتخابات 30 جنوری جبکہ سندھ میں 18 جنوری کو ہوں گے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے لئے الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست کی سماعت سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی، سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے نئے شیڈول کو منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نئی مجوزہ تاریخوں میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی اجازت دے دی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن، صوبائی حکومتیں مل کر بلدیاتی انتخابات کی تاریخ طے کریں اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے کسی قسم کی آبزرویشن نہیں دی جائے گی۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے عدالت کو بتایا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول دیا ہے اور اس سلسلے میں آج صوبے الیکشن کمیشن کے ساتھ بیٹھ کر حتمی تاریخ طے کریں گے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے خود تاریخیں نہیں دیں بلکہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی درخواست پر تاریخیں مقرر ہوئیں، ملک میں آئین کا اس کی روح کے مطابق نفاذ ہمارا فرض ہے لیکن بدقسمتی سے ہر کوئی اس میں تاخیر کر رہا ہے۔

انتخابات کا انعقاد ممکن بنانا الیکشن کمیشن کا کام ہے لیکن وہ کبھی بال سپریم کورٹ اور کبھی صوبوں کی کورٹ میں پھینکتا ہے۔ سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے اپنے دلائل میں کہا کہ سندھ میں 27 نومبر کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکتے، اس سلسلے میں وہ کوئی بہانے کے بجائے زمینی حقیقت بتا رہے ہیں جس پر چف جسٹس نے کہا کہ لوگ پہلے ہی بہت زیادہ مشکلات دیکھ چکے ہیں، ہمیں اب آئین پر عمل کرنا ہے۔اس سے قبل سپریم کورٹ میں تمام صوبائی حکومتوں نے بلدیاتی الیکشن کے لئے خود تاریخ دی تھیں جب عدالت عالیہ نے حکومتوں کی طرف سے دی گئی تاریخوں پر الیکشن کروانے کا حکم دیا تو انہی حکومتوں نے بہانے بنانے شروع کر دیئے ۔الیکشن کمیشن نے عدالت کے حکم کے مطابق الیکشن کروانے کی ٹھانی مگر حکومتوں نے جہاں بہانے بنانئے تو وہیں سیاسی جماعتوں نے بھی اس مسئلہ پر”ایکا” کر لیا۔مجلس وحد ت المسلمین نے تو اعلان کردیا کہ محرم الحرام کی وجہ سے الیکشن مارچ سے پہلے نہیں ہونے چاہیں۔

 Election Commission
Election Commission

اگر ہوئے تو بائیکاٹ کریں گے۔جبکہ دیگر جماعتوں نے اپنے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا تھا۔ کاغذات نامزدگی بھی جمع ہو رہے تھے۔چیئرمین اور وائس چیئرمین، جنرل کونسلر کے امیدوار اپنے حامیوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے تیار تھے۔ سیاسی جماعتیں ایک طرف الیکشن ملتوی کرنے کی باتیں کر رہی تھیں تو دوسری طرف تمام جماعتیں الیکشن کی تیاریوں میں بھی مصروف تھیں۔گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف نے الیکشن کے التواء کی قرار داد پاس کی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ قرار داد میں کہا گیا تھا کہ یہ ایوان اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ آئین کے مطابق پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاداشد ضروری ہے۔ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان آئین کے آرٹیکل 140اے (2)کے تحت اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے ہوئے ان انتخابات کاآزادانہ اور شفاف انعقاد جس قدر جلد ممکن ہو یقینی بنائے۔

انتخابات کا عجلت میں انعقاد آئین کے مذکورہ بالا آرٹیکل کی خلاف ورزی ہوگی۔الیکشن کمیشن پورے ملک میں تمام قانونی اور انتظامی تیاریوں کی تکمیل یقینی بنانے کے بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی ایک قابل عمل تاریخ مقرر کرے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شا ہ نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ عدلیہ پارلیمنٹ کی آواز نہیں سن رہی، عام انتخابات اور صدارتی الیکشن پر سوالیہ نشان ہیں،کیا اب بلدیاتی الیکشن پر بھی سوالیہ نشان لگوانا چاہتے ہیں،بیلٹ پیپرز نہیں ہیں،عوام سے مساجد میں ہاتھ اٹھوا کر نمائندے منتخب کرا لیں۔گویا انکی یہ تجویز پاکستانی عوام کو بھا بھی سکتی تھی اس میں الیکشن میں اخراجات بھی کم آنا تھے مگر شاید اس کے لئے پھر قانون سازی کی ضرورت پڑتی اور قانون بنانے والے کئی سال صرف اس میں لگا دیتے۔خورشید شاہ نے جب عدلیہ کے بارے میں باتیں کیں تو اسپیکر ایازصادق انکو عدلیہ کے بارے میں بولنے سے روکتے رہے جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ توہین عدالت کا نوٹس ملے گا تو کیا پارلیمنٹ خاموش بیٹھے گی؟ آمدہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔

بلدیاتی انتخابات میں لاہور کی 271 یونین کونسلوں کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ سینکڑوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلروں کے امیدوار گروپوں کی شکل میں کاغذات داخل کروانے آئے۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنے امیدوار فائنل کرلئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف رہی جس کے امیدواروں نے کاغذات داخل کرائے تاہم تحریک انصاف اپنے تمام امیدواروں کا تاحال حتمی فیصلہ نہیں کرسکی ہے۔ جماعت اسلامی اور جمعیت علما اسلام (ف) کے امیدواروں نے بھی کاغذات داخل کروائے۔ پیپلز پارٹی اور (ق) لیگ نے اپنے حامیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جس نشست کیلئے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں اسکے کاغذات سے داخل کروا دیں۔ کاغذات کی سکروٹنی اور نشانات کی الاٹمنٹ کے موقع پر پارٹی امیدواروں کا فیصلہ کرکے انہیں ٹکٹ جاری کردئیے جائیں گے۔

اب الیکشن کی نئی تاریخ آنے کے بعد امیدوراوں کو مزید وقت مل گیا ہے۔قومی اسمبلی کی قرارداد کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ نئی تاریخوں پر سپریم کورٹ نے الیکشن کروانے کا اعلان کرد یا اب دیکھتے ہیں کہ نئی تاریخوں پر بھی الیکشن ہو پاتے ہیں یا نہیں؟ عوام توالیکشن سے تنگ آ چکی ہے، وہی پرانے چہرے ،پارٹیاں بدل بدل کرِہر الیکشن میں عوام کو نئے نئے خواب دکھانے والے ،الیکشن کے دنوں میںہر جنازے میں پہنچ کر ”ثواب ” حاصل کرنے والے،الیکشن جیتنے کے بعد دوبارہ عوام کو کہیں نظر نہیں آتے،عوام کی جو حالت پہلے تھی آج بھی وہی ہے۔

مسائل اسی طرح ہیں۔ مہنگائی میں اضافہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، دہشتگردی کا بیج بھی بڑھ ہی رہا ہے۔ مگر عوامی نمائندے صرف اپنے مفادات کو سامنے رکھتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کو الیکشن کا نیا شیڈول مبارک ہو مگر غریب عوام کا کیا بنے گا؟ انکے مسائل کب حل ہوں گے۔ انکے چہروں پر مسکراہٹ کب آئے گی؟ غربت کے باعث خود کشیاں کرنے کا سلسلہ کب رکے گا؟ عوام منتظر ہے تو صرف اس بات کی کہ الیکشن ہوں ضرور مگر صرف چہرے نہیں بلکہ نظام بدلا جائے۔ ایسا نظام جس میں انکو اپنا حق ملے۔

Mumtaz Awan
Mumtaz Awan

تحریر: ممتاز اعوان
برائے رابطہ:03215473472

Share this:
Tags:
election commission mubarak Municipal elections new schedule الیکشن کمیشن انتخابات بلدیاتی الیکشن مبارک نیا شیڈول
Nankana Sahib
Previous Post ننکانہ صاحب: بابا گورو نانک کے 544 ویں جنم دن کی تقریبات
Next Post کفن چوروں کی حکومت
Rohail Akbar

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close