
ننکانہ صاحب (جیوڈیسک) سکھ مذہب کے بانی اور روحانی پیشوا بابا گورو نانک کے پانچ سو چوالیس ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات ننکانہ صاحب میں شروع ہو گئیں۔
گورو دوارہ جنم استھان میں مذہبی رسومات اکھنڈا پاٹھ کی رسم کے ساتھ شروع ہونیوالی تقریبات میں آٹھ ہزار سے زائد سکھ یاتری شریک ہیں جن میں دو ہزار پانچ سو بھارتی سکھ یاتری بھی شامل ہیں۔
اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ میٹل ڈیٹکٹرز اور سکنیر مشینوں کے ذریعے چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے یوٹیلٹی سٹور، پبلک کال آفس، بنک بوتھ، ڈاکخانہ اور کھانے پینے کی اشیاء کے سٹال قائم کرنے کے علاوہ قیام و طعام کے بھی بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔
