
لندن (جیوڈیسک) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے مسلمانوں سے متعلق خطرناک نظریات رکھنے کے باوجود اگر ٹرمپ برطانیہ کا دورہ کریں تو میں ان سے مل کر خوش ہوں گا۔
آئی ٹی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران برطانوی وزیراعظم نے اپنے اسے بیان کو دوبارہ دہرایا جس میں ٹرمپ کی طرف سے مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگانے کو غلط قرار دیا تھا۔
