مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بلدیاتی انتخابات ملک کے عوام کے لیے کسی تحفہ سے کم نہیں۔عوام کے مسائل ان کی دہلیزپرحل کروانے کے لیے بلدیاتی انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہے۔حکومت اپنی کارکردگی اورنااہلیوں کوچھپانے کے لیے بلدیاتی انتخابات نہ کرواکرعوام کے ساتھ ظلم وزیادتی کررہی ہے جس کی پی ٹی آئی بھرپورمذمت کرے گی بلدیاتی انتخابات ہوکررہیں گے حکومت لاکھ حیلے بہانے کرلے۔ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ قصوری نے پریس کلب مصطفی آباد رجسٹرڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ملک اس وقت سنگین حالات سے گزررہاہے عوام روزبروزمہنگائی، بے روزگاری، غربت اورافلاس جیسے مسائل کاشکار ہیں حکومت اپنی پالیسیاں بنانے کی بجائے عوام کے مسائل حل کرنے پرتوجہ دیں توملک حقیقی ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہوگا،کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے آگاہی مہم شروع کریں اورڈورٹوڈورمہم کے زریعے عوام کوقائدعمران خان کاپیغام پہنچائیں انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ثابت کرے گی کہ اصل جمہوری جماعت پی ٹی آئی ہی ہے جوعوامی حقوق کے تحفظ کویقینی بنانے میں اہم کرداراداکررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سنیئر صحافی سعید احمد بھٹی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،عہدیداران پریس کلب مصطفی آباد ، سیاسی و سماجی جاعتوں کے نمائندوں کی طرف سے شاندار استقبال، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد رجسٹرڈ کے سنیئر نائب صدر سعید احمد بھٹی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس پہنچ گئے، وطن واپسی پر صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی ودیگر عہدیداران کے علاوہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے ان کا بھر پور استقبال کیا اور مبارکبادپیش کی، اس موقع پر سعید احمد بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے جو سعادت میرے نصیب میں کی ہے میں دعا گو ہوں کہ اللہ ہر مسلمان کو حج و عمرہ کرنے کی سعادت نصیب فرمائیں، آمین۔

