,مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) ممبر کوکل گورنمنٹ کمیشن پنجاب اعجاز مہاروی مصطفی آباد رمضان بازار کا اچانک دورہ، تسلی بخش انتظامات پر اظہار اطمنان،رمضان بازار عوام کیلئے سہولتے کی لئے پانچ بجے کی بجائے ساڈھے پانچ بجے تک کرنے کا حکم،پنجاب حکومت6ا رب کی سبسڈی سے عوام کو ریلیف مہیا کر رہی ہے، عوام کو ریلفی مہیا کرنے کیلئے لگائے گئے رمضان بازار کا تمام تر کریڈٹ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو جاتا ہے جنہوں نے عوام کی خدمت کا تہیہ کر رکھا ہے،ایک خاکروب سے لیکر منسٹر تک ٹیم ورک کے طور پر کام کر رہے ہیں، شہباز شریف جیسا وزیر اعلی نہ تو پہلے کبھی پاکستان کو نصیب ہوا ہے اور نہ ہی بعد میں ہو گا،شہباز شریف انتہائی محنتی اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کا جنون رکھنے والے شخص کا نام ہے، ن خیالات کا اظہار ممبر لوکل گورنمنٹ کمیشن پنجاب اعجاز مہاروی نے رمضان بازار کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس ماہ کی عوام کی خدمت بھی ایک عبادت ہے، اربوں روپے کی سبسڈی سے عوام کو ریلیف مہیا کیا جا رہا ہے اور اپنی ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی بھی کی جائے گی، میں بعد میں بھی خفیہ طور پر رمضان بازار کا دورہ کروں گا اگر کوئی غفلت کا مرتکب پایا گیا تو معاف نہیں کیا جائے گا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)کرکٹ سٹیڈیم سے 20سالہ نوجوان کی مسخ شدہ لاش بر آمد، جسے نا معلوم افراد نے قتل کرکے زیر تعمیر سٹیڈیم کے پلر میں ڈال دیا تھا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپولیس تھانہ مصطفی آباد کوزیر تعمیر کرکٹ سٹیڈیم کے پلر سے 20سالہ نا معلوم شخص کی نا قابل شناخت لاش ملی ، جس نے نسواری کلر کی شلوار پہن رکھی تھی، پولیس تھانہ مصطفی آباد کو وارثات کی تلاش ہے، ورثہ شیخ سرور ایس آئی کے موبائل نمبر03004426778 پر رابطہ کریں،مصطفی آباد پولیس نے ضابطہ کی کاروائی کے بعد لاش امانتاََ دفن کر دی ہے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نے گزشتہ روز مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر 2کلو60گرام ہیروین،1132گرام چرس بر آمد ، مصطفی آباد نہر، پکی حویلی ، دفتوہ روڈ پر چل پھر کر منشیات فروخت کرنے والے4افراد گرفتار، مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے پکی حویلی کے قریب سے ریاض عرف فوجی مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے1010گرام ہیروین بر آمد کرلی، مصطفی آباد نہر کے قریب سے محمد الیاس بٹ کے قبضہ سے1050گرام ہیروین اور نوید احمد کے قبضہ سے1060گرام چرس بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دفتوہ روڈ سے محمد اکرم عرف جوسا جٹ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 72گرام چرس بر آمد کرکے چار الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا۔منشیات فروشوں کے سخت آپریشن کرنے پر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کو خراج تحسین۔۔

