Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

جمہوریہ آئس لینڈ

July 11, 2014 0 1 min read
Jawed Siddiqi
Iceland
Iceland

چند روز ہوئے میرے معزز بہنوئی صاحب چار ماہ کے تبلیغی دورے پر گئے تھے، واپسی پر موصوف نے” جمہوریہ آئس لینڈ” کے بارے میں بتایا، وہاں کے کچھ لوگ بھی ان کے ساتھ اس تبلیغی دورے میں شریکِ سفر تھے، ان کے بارے میں بھی انہوں نے بتایا، چند ہفتوں سے ویسے بھی میرے دل و دماغ میں پتا نہیں کیوں جمہوریہ آئس لینڈ کی تحقیق کے بارے میں کچھ شور تھا، سو جب الفاظوں کی آمد اور دلچسپی کا تلاطم اُمد آیا تو پھر میں نے لکھنے کے لئے قلم اور کاغذ سنبھال ہی لیا۔ آج کل دنیا اتنی تیز ہو چکی ہے کہ لوگوں کو پہلے ہی کچھ نہ کچھ معلوم ہوتا ہے اور ویسے بھی اس تیز رفتار دنیا میں جب لوگ مریخ تک پہنچ چکے ہیں پھر جزیرہ آئس لینڈ کیا ہے؟ پھر بھی میری تحقیق اس سلسلے میں جہاں تک ہوئی ہے بیان کئے دیتا ہوں۔

ویسے تو آئس لینڈ دنیا کی سب سے قدیم جمہوریہ ہے۔ آئس لینڈ کرۂ عرض کے ایسے جغرافیائی خطے کا ملک ہے جسے عرفِ عام میں ” اسکینڈے نیویا” کہا جاتا ہے۔ مغربی طرز کی جمہوریت دنیا بھر میں سب سے پہلے یہیں قائم ہوئی۔ یہ ملک شمالی امریکہ اور یورپ کے درمیان شمالی بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔ ویسے تو آئس لینڈ موسمیاتی طور پر، جغرافیائی لحاظ سے اور تہذیب و ثقافت کے اعتبار سے پوری دنیا سے ایک الگ ملک ہے۔ جغرافیائی طور پر یہ ایک تنِ تنہا ملک ہے جس کے پڑوس میں سمندری لہریں ہی ہیں تاہم کم و بیش پانچ سو یا پانچ سو پچاس میل کی سمندری مسافت پر یہاں سے قریب ترین یورپی ملک ”اسکاٹ لینڈ ” موجود ہے۔ شاید اسی وجہ سے آئس لینڈ کی تہذیب پر یورپیوں کے بہت گہرے اثرات مرتب ہیں۔ جمہوریہ آئس لینڈ کے شمال میں گرین لینڈ کا سمندر واقع ہے، مشرق میں ناروے کا سمندر ہے جبکہ مغرب اور جنوب میں بحراوقیانوس کی ٹھاٹھیں مارتی ہوئی موجیں موجود ہیں۔برفانی گلیشئر نے یہاں کے رقبے کا تقریباً دس فیصد گھیر رکھا ہے۔ حد سے زیادہ بارشیں جہاں اس ملک کے دریائوں ، جھیلوں اور ندی نالوں کو بھرے رکھتی ہیں وہیں گلیشئرز کے حجم میں بھی اضافے کا باعث بنتی رہتی ہیں۔ موسم اور آب و ہوا کے لحاظ سے یہ ایک نہایت سرد ملک ہے۔جہاں پر سردیوں کا درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے بھی بہت زیادہ نیچے رہتا ہے تاہم گرمیوں میں برف پگھلنے پر بھی سردی ہی رہتی ہے۔ یعنی کہ گرمی کا نام و نشان کم ہی ہوتا ہے۔

ویسے بھی بارشوں اور بادلوںکے باعث یہاں کے دن پر بھی زیادہ تر اندھیروں کا ہی راج رہتا ہے۔آئس لینڈ کے دارالحکومت کا نام ” رکجاوک ” ہے جو سیاسی اہمیت کے ساتھ ساتھ تہذیبی و ثقافتی اور معاشی اہمیت کے لحاظ سے بھی پورے ملک پر فوقیت رکھتا ہے۔ موسمی شدت کے باعث یہاں کا صرف ایک چوتھائی رقبہ ہی قابلِ کاشت ہے جہاں سبزیاں اُگائی جاتی ہیں۔ تاہم زمین کے باقی حصوں پر بہت گھنے جنگلات دکھائی دیتے ہیں۔ یہاں کی مقامی جانور ”لومڑی ” ہے لیکن انسانی آبادی اپنے ساتھ پالتو جانور بھی لے آئی ہے اور چوہے وغیرہ باقی دنیا کی طرح یہاں کے گھروں میں بھی نقب زنی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

جمہوریہ آئس لینڈ کی انسانی تاریخ کا مشاہدہ کیا جائے تو لگتا ہے کہ یہ کوئی زیادہ قدیم نہیں ہے بمشکل ایک ہزار سال پر محیط ہے۔ اُس وقت یہاں پر کلٹی قوم اور ناروے کے باشندوں نے سب سے پہلے اپنے قدم جمائے۔ یہ لوگ نئی دنیائوں کی تلاش میں بحری راستوں کے ذریعے مہم جوئی کرتے ہوئے یہاں پہنچے تھے اور پھر اس حسین سر زمین کی کشش نے انہیں یہیں کا کر لیا، دوسری جنگِ عظیم سے قبل ڈنمارک اور آئس لینڈ متحد تھے، لیکن انیس سو چالیس عیسوی کے دوران جب جرمنوں کے قبضے کے باعث آئس لینڈ اور ڈنمارک کے درمیان اتحاد ختم ہوگیا تو ایک ماہ بعد ہی برطانوی افواج نے آئس لینڈ پر اپنا قبضہ جما لیا۔ اور انیس سو اکتالیس عیسوی میں اقوامِ متحدہ نے یہاں اپنی افواج بھی اُتار دیں۔جنگ کے باعث ڈنمارک اور آئس لینڈ کا اتحاد مزید مضبوط نہ رہ سکا اور آئس لینڈ نے ڈنمارک سے اپنا رشتہ مکمل طور پر توڑ لیا اور علیحدگی کا فیصلہ کر لیا جس کے نتیجے میں غالباً سترہ جون انیس سو چوالیس عیسوی کو آئس لینڈ کی باقائدہ آزادی کا اعلان کر دیا گیا، اب یہ تاریخ جمہوریہ آئس لینڈ میں قومی دن کے طور پر جوش و خروش سے منائی جاتی ہے۔جمہوریہ آئس لینڈ کے لوگ انہیں لوگوں کی نسلوں میں سے ہیں جو آٹھ سو اکھتر عیسوی میں پہلی دفعہ یہاں پہنچے اور پھر کم و بیش نصف صدی تک ان لوگوں کی آمد اس دیدہ زیب سر زمین پر جاری رہی ۔ ڈنمارک اور ناروے کے لوگوں کی ملی جلی نسل آج جمہوریہ آئس لینڈ میں بستی ہے، دنیا بھر سے آنے والے لوگوں نے ان مقامیوں میں کوئی بڑی تبدیلی نہ لا سکے۔ قدیم زمانے میں ناروے کی زبان یہاں پر عام طور پر بولی اور سمجھی جاتی تھی جسے اب قدیم ناروے کی زبان کہا جاتا ہے، صدیاں بیت جانے کے بعد آئس لینڈ کی اپنی مقامی زبان ترقی کر چکی ہے لیکن یہ اسی پرانی زبان کی کوکھ سے ہی پیدا ہوئی زبان ہے اور آبادی کی اکثریت پرانی زبان بھی آسانی سے سمجھ لیتی ہے۔ سولہویں صدی سے اس سر زمین کی اکثریت مذہب عیسائیت کی پیروکار ہے۔ اس وقت بھی ایک اندازے کے مطابق نوے تا پچانوے فیصدآبادی عیسائی ہے۔

Fish
Fish

سرکاری طور پر اگرچہ مذہبی آزادی حاصل ہے لیکن حکومت خود بھی مذہب عیسائیت کی کھل کر سرپرستی کر رہی ہے۔ ایک زمانے تک یہاں پر آبادی کا انحصار زراعت پر رہا ہے چنانچہ انیسویں صدی کے آخر تک لوگ زیادہ تر دور دراز کے مقامات پر بستے تھے اور کھیتی باڑی سے اپنا سلسلہ روز و شب چلاتے تھے، بیسویں صدی کے آغاز تک کامرس، کارخانہ داری اور مچھلی بانی کی کثرت کے باعث زیادہ تر آبادی شہروں میں سمٹنے لگی اور اب اکیسویں صدی کے آغاز تک کم از کم دو سو گھرانوں پر مشتمل آبادیوں سے کم کی بستی پورے ملک میں کہیں نہیں ہے۔ اب زیادہ تر ڈیری فارم اور بھیڑ بکریوں کے غلوں سے لوگوں کا روزگار وابسطہ ہوگیا ہے اور انہیں آمدنی کے لئے فصل کے اُترنے کا لمبا انتظار نہیں کرنا پڑتا ہے بلکہ صبح چارہ ڈالتے ہیں اور شام کو دودھ حاصل کر لیتے ہیں۔ جمہوریہ آئس لینڈ کے چاروں طرف سمندر ہیں اور سمندر میں اللہ تعالیٰ نے مچھلیوں کے بے پناہ خزانے دفن کر رکھے ہیں۔ اس لئے وہاں کی معیشت میں مچھلی کا بہت بڑا کردار ہے، مچھلی اور مچھلی کی مزید غذائی مصنوعات اس ملک کی معاشی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

محمد الادریسی جو مشہور مسلمان سیاح اور جغرافیہ دان تھا ۔ اس نے گیارہ سو چوّن عیسوی میں یہاں کا دورہ کیا اور اپنی کتاب میں یہاں کے حالات لکھے ۔ انیس سو ستانوے عیسوی میں یہاں ” ایسوسی ایشن آف مسلمز ان آئس لینڈ” کے نام سے مسلمانوں کی ایک تنظیم قائم کی گئی۔ سن دو ہزار عیسویں میں باقائدہ یہاں مسجد کی تعمیر کے لئے درخواست دی گئی تھی، ایک لمبے اور تھکا دینے والے طویل انتظار کے بعد چھ جولائی دو ہزار تیرہ کو اجازت مرحمت دی گئی۔ ویسے تو دو ہزار دو عیسوی میں مسلمانوں نے یہاں ایک مسجد کی جگہ بھی بنا لی تھی، یہ جگہ ایک پلازہ نما دفتری عمارت کی چوتھی منزل پر واقع ہے۔ اس جگہ پر پنج وقتہ نماز اور جمعة المبارک کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے اور یہاں کے لوگ اب تبلیغی دوروں پر بھی جاتے ہیں۔ ایک معقول تعداد یہاں پر دوسرے ملکوں سے آئے ہوئے مسلمانوں کی موجود ہے۔ آئس لینڈ میں تین خواتین تیزی سے قرآنِ مجید کا مقامی زبان میں ترجمہ کر رہی ہیں کیونکہ وہ عربی زبان پر بھی بہت دسترس رکھتی ہیں۔ ابھی تک آئس لینڈ میں مسلمانوں کی تعداد قدرے کم ہی ہے۔ اس امر کی ضرورت ہے کہ اس جزیرہ نما آئس لینڈ میں مقامی زبان میں کتب اسلامی تیار کر کے توحید اور نور کا فریضہ انجام دیا جائے۔

Jawed Siddiqi
Jawed Siddiqi

تحریر: محمد جاوید اقبال صدیقی

Share this:
Tags:
civilization Iceland Jawed Siddiqi republic United Nations اقوامِ متحدہ تہذیب جمہوریہ
North Waziristan
Previous Post سیکیورٹی خدشات، بلوچستان میں آپریشن ضرب عضب کا کنٹرول روم قائم
Next Post مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 10/7/2014
PHOTO LALYANI

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close