ملکہ (راجہ آفتاب احمد عمر فاروق اعوان سے) پاکستان ٹیلی ویژن یورپ کے نمائندہ زاہد مصطفی اعوان پاکستان کے نجی دورہ کے بعد فرانس کے دارلحکومت پیرس واپس پہنچ گئے۔ تفصیل کے مطابق سینیئر صحافی زاہد مصطفی اعوان پاکستان کے نجی دورہ کے بعد فرانس کے دارلحکومت پیرس واپس پہنچ گئے ہیں۔
پیرس ائیرپورٹ پر ان کا استقبال چوہدری ریاض پاپا، چوہدری ندیم ڈھیر و گہنہ ، عا صم ایاز اور دیگر افراد نے کیا۔ زاہد مصطفی اعوان نے اپنے پاکستان کے دورہ کے دوران اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔
جن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی چیئر پرسن مریم نو از، وفاقی پارلیمانی سیکر ٹر ی کیبنٹ دویژن راجہ جاوید اخلاص، ایم پی اے راجہ شوکت بھٹی، ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ، ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ شامل تھے۔ زاہد مصطفی اعوان اپنے یو رپ کے ٹور کے دوران سپین، بیلجیم، جر منی، اور انگلینڈ بھی جائیں گے۔ اور پاکستانی کمیونٹی کے عہدے داروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
