Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مائی فٹ

October 11, 2016October 11, 2016 0 1 min read
Foot
Gujranwala
Gujranwala

تحریر: انجینئر افتخار چودھری
تقریبا دس یا گیارہ سال عمر ہو گی۔ہم ان دنوں باغبانپورہ جدید میں رہائیش پذیر تھے پرانا گھر اب بھی ہے اسے اب چودھری برخوردار والی گلی کہتے ہیں ۔یہ ان دنوں گجرانوالہ کا مضافاتی محلہ تھا۔کچی گلیاں مٹی چھت کوٹھے معمولی انچائی۔سادہ زمانہ سادے لوگ تھے۔شہر بڑی تیزی سے پھیل رہا تھا۔ادھر ادھر سے لوگ آ کر اس سستے محلے میں احاطے اور آدھے احاطے کے مکان بنا کر گزارا کرتے تھے۔پیسے کی بڑی ویلیو تھی ہم نے بھی تھوڑا عرصہ پہلے چاچے مختار کے گھر کے سامنے آدھے احاطے کا مکان ساڑھے چار ہزار میں بیچا تھا۔ہمارا گھر پاس ہی سے گزرنے والے ایک راجباہ کی ملحقہ گلی میں تھا جہاں آج کل جناح روڈ بنا ہے میں نے اس راجباہ کے پانی کے ساتھ اپنا بچپن گزارا ہے کسی زمانے میں اس کا پانی اتنا شفاف تھا کہ اس کے تہہ کے چھوٹے چھوٹے کنکر بھی نظر آیا کرتے تھے۔میں نے کئی بار ان کنکروں سے باتیں کیں تھیں مجھے کسی نے بتایا کہ یہ کنکر پہاڑوں سے آئے ہیں۔کئی بار اپنی ٹانگیں پانی میں ڈال کر کنکروں سے پوچھتا رہا کہ تم بھی میرے چاچا جی کی طرح پہاڑ سے آئے ہو کئی بار باتیں کیں کہ تمہیں بھی عمر بتانے کے لئے ٹھنڈے موسموں سے ہجرت کرنی پڑی میری بے جی ایبٹ آباد کی تھیں انہیں یہاں کی گرمیاں بہت تنگ کرتی تھیں گرمی دانوں سے گجرانوالہ کا موسم ان کا جسم بھر دیتا تھا۔میں ان کنکروں اور پانیوں سے بات کرتا تمہیں بھی گرمی ستاتی ہو گی۔پہاڑ بہت خوبصورت ہوتے ہیں ان کے باسی بھی بہت پیارے لیکن بد قسمتی یہ ہے کہ یہ آسمان کو چھونے والی مخلوق اپنے بیٹوں کا بوجھ نہیں برداشت کر سکتی۔چھوٹا تھا تو یہ پہاڑی لوگ پنڈی ،لاہور اور بہت لمبی مسافت کراچی کی طے کرتے تھے۔

بڑے بوٹا لاچی دا ہولے ہولے چل گڈئیے لماں سفر کراچی دا
میں ہلی ہری پور میں ایک بار تقریر کر رہا تھا وہاں میں نے ہزارہ کے ان بیٹوں کو یاد کیا جو ملائیشیا میں دوسری جنگ عظیم میں مارے گئے ۔کالا خان میرزمان یہ شہداء کی کوئی یادگار ہے جو میں نے ٢٠٠٤ میں دیکھی۔روٹی اس وقت بھی پاکستان کے بیٹوں کو نہیں ملتی اور خاص طور پر بارانی علاقے کے لوگوں کو اور وہ آج کینیڈا امریکہ سپین دبئی سعودی عرب انگلینڈ میں دانے دنکا چگنے نکل گئے۔مائیں انہیں اس وقت بھی یاد کر کے روتی تھیں اور آج بھی روتی ہیں۔میں خدا کی قسم سیاست نہیں کرتا لیکن ایک بات کہہ دوں پاکستان کے صرف دو خاندان اگر لوٹا ہوا مال پاکستان لے آئیں تو کسی ماں کے بیٹے کو پردیس نہیں رہنا پڑے گا۔

میرے گھر کے پاس اس ندی کنارے(اسے ندی ہی کہوں گا) اسلم بھیا کا ایک کھوکھا ہوا کرتا تھا جہاں محلے کے جوان اور کچھ بڑے پھٹے پر بیٹھ جاتے اسلم بھیا کے کھوکھے سے الائیچی سیپاری سونف خوشبو کا ایک پان لینا ہوتا تھا بھیا اسلم مہاجر تھا لیکن ہمیں پتہ اس وقت چلا جب الطاف حسین نے مہاجر مہاجر کی بھلا کا غیرت مند تھا پنجاب کے وسط میں رہا گجرانوالہ کے دیسی لوگوں میں اس قبیح آواز کو سننے سے پہلے ہی مر گیا۔آواز دے کہاں ہے دنیا میری جواں ہے یہ میرا اور ارشد بھٹی کا پسندیدہ گانا تھا توے کو لگا کر وہ دوسرے لوگوں کے ساتھ مصروف ہو جاتا۔بی بی سی کا پروگرام سیربین اور مارک ٹیلی کی رپورٹیں ہماری دلچسپی کا محور ہوتیں۔ یہ ١٩٧٧ کے دن تھے۔

Winter
Winter

میں تو اس باغبانپورے کی بات کرتے کرتے آگے نکل آیا خاص طور پر ان دنوں کی جب میں دس یا گیارہ سال کا تھا۔میری دوستیوں کے سلسلے گھر سے دائیں اور بائیں جانب پھیلے ہوئے تھے۔سردیوں میں والد صاحب ہمارے لئے لنڈے کے کوٹ لے آتے تھے تھوک کے حساب سے لے آتے پہلی پسند بڑے بھائی کی ہوتی اس کے بعد ہم دو بھائیوں کی باری آتی چیک والے کوٹ میں مجھے اپنی جملہ دلچسپیوں کے لئے اچھا ماحول مل جاتا۔اس کی چار چھ جیبیں جیتے ہوئے بنٹوں کی آماجگاہ تھیں سردیوں کی کھیلیں گرمیوں سے یکسر مختلف ہوتی تھیں سردیوں میں اتوار کی چھٹی والے دن خالی احاطوں میں بلوریں کھیلتے میرے نشانے زبان زد عام تھے۔آج بھی بائیں ہاتھ کی بڑی انگلی بہت پیچھے تک چلی جاتی ہے۔ ایک گیم باندر کلہ تھی جو سیاست میں آج بھی کھیلی جاتی ہے گھر کے دائیں جانب میرے دوستوں کی لمبی فہرست ہے جن میں شیخ اصغر،اقبال ارائیں منی ارائیں عبدالرحمن رفیق شیخ تھے فیاض بھی میرے دوستوں میں شامل تھا۔ان دوستوں کے ساتھ زیادہ وقت گزرا۔مجھے بعض اوقات خیال آتا ہے کہ میں نے کون سی کھیلیں اپنے بچپن میں کھیلیں تو اس نتیجے پر پہنچا ہوں رائیج الوقت ہر کھیل کھیلا۔پتنگ بازی،لٹو،کوڈیاں،بنٹے،مٹھو گول گرم،لد کچی کے پکی۔تیلی کانا۔

ساتویں میں پڑھتا تھا سامنے مشرقی پنجاب کے پٹھانوں کے لڑکے قمر سے دوستی تھی خالہ پٹوارن کے اس بیٹے سے دوستی تھی اس وقت لفظ پٹواری رعب دھاب کا نام تھا آج ،،،آپ کو علم ہی ہے۔قمر نے ایک بار سامنے کھڑا کیا اور کہا پانچ بار میں تیلے اور ربڑ سے تمہیں نشانہ بنائوں گا اور پانچ بار تم نشانہ بنانا۔پٹھان تھا ظالم کا بلا نشانہ تھا پہلے ہی نشانے نے میری بائیں آنکھ کو نشانے پر لے لیا ایک ہی لمحے میں میری بائیں آنکھ کی بینائی پر بہت برا اثر پڑا۔اس نے مجھے تسلی دی اور وعدہ بھی لیا کہ کسی کو نہیں بتانا میں نے اسے کہا تم دوست ہو کسی کو نہیں بتائوں گا۔میں نے کسی کو نہیں بتایا وقت گزرتا رہا باغبانپورے کے پل کے نیچے سے راجباہ کا پانی گزرتا رہا میں دوستی کی لاج رکھنے میں مصروف رہا۔اس دوران میری آنکھ میں سفید سا نشان پڑ گیا مجھے ہفتے میں ایک دو بار درد کے شدید دورے پڑتے۔پھر وہ ہوا جس کی مجھے امید نہ تھی ۔

گہوٹکی سندھ سے میرے تایا جی آئے انہوں نے میری پھری ہوئی آنکھ کو دیکھ کر والد صاحب کی کلاس لی اور دوسرے روز لئے ڈسکہ میں ڈاکٹر سلطان چیمہ کے پاس لئے گئے۔وہ تھانے دار صاحب(تایا جان)کا دوست تھا اس نے دیکھتے ہی کہا سخت چوٹ آئی ہے اس میں کوئی پونڈی مچھر نہیں پڑا۔میں نے سب کچھ اگل دیا۔وہاں میرا پہلا آپریشن ہوا۔نہر کنارے مریض اپنے منجھی بسترے لے آتے تھے ڈاکٹر صاحب دن میں سیکڑوں مریضوں کا آپریشن کرتے تھے میرا بھی کر دیا۔میں وہاں سے اپنی بائیں آنکھ پر گہرے سبز رنگ کی پٹی باندھ کر آ گیا۔انہوں نے پرہیز بتائی کے تڑکے والی کوئی چیز نہین کھانی کھٹی چیزیوں سے پرہیز اور دھوپ میں نہیں جانا۔ان میں دو ایک پابندیاں تو میرے لئے آج کل وہ پابندیاں تھیں جو شائد اسرائیل نے بھی فلسطینیوں پر نہیں لگائیں۔مثلا آپ نے دھوپ میں نہیں جانا گویا کہ ڈاکٹر صاحب آسمان کی بلندیوں پر میری پتنگ کی شہرت سے خائف تھے میں اس لئے کے میں محلے کا معروف پتنگ باز تھا اس پابندی نے میرے خوابوں کو چکنا چور کر دینے کی سعی لاحاصل کی۔یہ کیسے ممکن تھا کہ فاروقا،حسینا فضائوں میں میرے پدھڑ کی عدم موجودگی میں پھنے خانی کرتے۔میں دوسرے روز ہی ڈور کے پنے کے ساتھ اپنے گڈے کے ساتھ کارخانے کی چھت پر موجود تھا۔والد صاحب وہیں تھے انہیں جب پتہ چلا تو سیدھے چھت پر آ گئے۔۔قبلہ والد صاحب جنہیں ہم خاندانی رسم ورواج کے تحت چاچا جی کہتے تھے وہ اس لئے کہ جائینٹ فیملی تھی میرے کزن چودھری ذوالفقار علی چیئرمین میرین سیکورٹی چودھری مختار گجر مرحوم ممبر فیڈرل کونسل پیپلز پارٹی اور مرحومہ باجی نصرت والدہ ونگ کمانڈر ہارون اپنے ابا جی کو ابا جی اور پمارے والد صاحب کو چاچا جی کہتے تھے ہمیں بھی یہی کچھ کہنا پڑا۔والد صاحب کا غصہ لفظوں میں قید نہیں کیا جا سکتا۔

Foot
Foot

ایک شو میں کسی نے پوچھا مار کھائی ہے میں نے جواب دیا سوچ لینے دیں کس دن نہیں کھائی۔والد صاحب پنجاب میں لاچا بڑا سلوکا اور باٹا کے کورڈ برائون سلیپر پہنا کرتے تھے یہ گرمیوں میں ان کا من بھاتا پہناوا تھا،سفاری سوٹ اس پر کراس پستول ان پر بہت جچتا تھا وہ بی ڈی ممبر بھی منتحب ہوئے ہزارہ سے جا کر خاندان میں پہلا الیکشن انہوں نے جیتا سردیوں میں شلوار قمیض پر لوئی وغیرہ کا ستعمال کرتے ۔دائیں کی بجائے بائیں ہاتھ سے مارنا پسند کیا کرتے تھے۔اس روز جب آنکھ پر سبز پٹی تھی انہوں نے کافی مرمت کی گرمی تھی ناک سے خون بہنا شروع ہو گیا ماں جی (دادی اماں) نے دیکھا تو سر پیٹ لیا ان کی آواز بہت بلند ہو رہی تھی مجھے کوئی خاص چوٹیں تو نہیں تھیں البتہ خونریزی سے گھبرا سا گیا تھا۔کاش وہ وقت لوٹے میں اپنے والد صاحب کے ہاتھوں سے مار کھائوں اور میری دادی مجھ سے لپٹ لپٹ جائے اور وہ لمحات بھی دیکھوں کہ والد صاحب ماں جی کی منتیں کریں اور مجھے گلے سے لگا لیں۔ان سطروں کو لکھ تو رہا ہوں لیکن ڈبڈباتی آنکھوں سے۔لوگو !والدین نہیں ملتے دادیاں اس زمین پر خدا کا بہترین تحفہ ہوتی ہیں۔میں نے جائینٹ فیملی سسٹم میں نانیوں اور دادیوں کو دیکھا ہے ان کے پوتوں پر کوئی ہاتھ اٹھائے تو بچیالی مرغی کی طرح لڑ جاتی ہیں۔

ایک بار ہوا کیا ایک پتنگ پیچھے سے آئی میں شیخ رفیق کی چھت پر چڑھ گیا گڈی ہاتھ سے نکلی جا رہی تھی میں بھاگتا بھاگتا گیا دوسری جانب کھلا صحن تھا پتنگ میرے ہاتھ میں تھی میں نے بے حسابا گرنا تھا بچنے کئے سنبھل کے شیخ اصغر کے ویہڑے میں چھلانگ لگا دی۔چارپائی پر پورا کنبہ کنالی میں پڑے چاول کھا رہا تھا۔میں چارپائی کے وسط میں اس کنالی کے اندر چھلانگ لگا چکا تھا بوجھ سے چارپائی ٹوٹ گئی پتنگ میرے ہاتھ میں اور میں اٹھ کر باہر دروازے کی طرف نکل گیا یہ سب کچھ آنا فانا ہوا اگلے روز خالہ شیخنی گلہ لے کر آنے ہی والی تھیں کہ میں بے جی کو لے کر پہنچ گیا ۔وہاں گلہ کیا ہوتا ہنس ہنس کے بر ا حال تھا کیا لوگ تھے۔بچپن کا لپکنا جھپکنا لہو گرم رکھنے کا بہانہ تھا۔یہ سار کچھ لکھ ڈالا مگر اصل بات یہ کرنی ہے کہ تین روز پہلے ایک دوست کے ہاں ملنے گیا صرف دو سیڑھیوں سے پھسلا اور آج چوتھا روز ہے پٹیاں باندھ کر گھر بیٹھا ہوں۔ایک زمانے وہ تھا کہ چھتوں سے چھلانگیں اور ایک یہ کہ خود کھڑے کھڑے گر رہے ہیں کیا کہوں اس پائوں کو جس میں بجلیاں کوندتی تھیں اور کیا کہوں اس کو جو کھڑے کھڑے لڑکھڑا رہا ہے۔ثبات ،طاقت دائمی اللہ کی ہے ہم اس کے کمزور بندے اس کی مدد کے بغیر کچھ بھی نہیں۔تو یہ احوال ہیں MY FOOTکے۔

Iftikhar Chaudhry
Iftikhar Chaudhry

تحریر: انجینئر افتخار چودھری

Share this:
Tags:
Engineer Iftikhar Chaudhry home Water weather انجینئر افتخار چودھری پانی گھر موسموں
Previous Post معصوم شہید شہزادہ علی اصغر کی یاد میں ماتمی جلوس برمقام رہائش گاہ سید ارسلان حیدر نقوی برآمد ہوا
Next Post انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز جیت لی
England vs Bangladesh

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close