
جب ہو گا سفر وہ میں جاؤں گا اس کوچے میں
منزل وہ مبارک ہو محفل وہ سلامت ہو
آنکھوں میں لیے آنسو جاؤں گا جب اس در پر
چہرے پے خوشی ہو آنکھوں میں ندامت ہو
احسان میرے آقا ہو جائے اب مجھ پر
گھر اپ میرے آئیں مجھ پر بھی یے رحمت ہو
لب پر یے دعا ہے ہوں آقا کے روبرو جب
رسوا نا میں ہو جاؤں بس اتنی عنایت ہو
دل و جان فدا میرے سرکار مدینہ پر
حاضر ہوں سلامی کو اب اتنی اجازت ہو
فہمیدہ ناز غوری
