Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

نیب کی پھرتیاں

October 8, 2018 0 1 min read
Shahbaz Sharif
Shahbaz Sharif
Shahbaz Sharif

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

5 اکتوبر کو نَیب لاہور نے قائدِحزبِ اختلاف، نواز لیگ کے صدر اور سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو صاف پانی سکینڈل میں طلب کیا اور نَیب آفس پہنچنے پر آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں گرفتار کر لیا۔ اِسی سکینڈل میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احدچیمہ گزشتہ آٹھ ماہ سے گرفتار ہے لیکن تاحال اُس کے خلاف احتساب عدالت میں کوئی ریفرنس نہیں بھیجا گیا۔سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد بھی اِسی سکینڈل میں نیب کے پنجۂ استبداد میں ہیں اور اب میاں شہبازشریف بھی گرفتار ہوگئے۔

جب تاریخِ پاکستان میں پہلی بار تیسرے لگاتار اور بروقت عام انتخابات کا انعقاد ہوا تو ہم سمجھے کہ جمہوری تواتر شروع ہوچکا اوراب جمہوریت کا نخلِ نوخیز ووٹ کی آبیاری سے تن آور پیڑ میں ڈھلنے کو ہے مگر ”خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا، جو سنا افسانہ تھا”۔ کڑوا سچ یہی کہ ”جمہور” کو نہ پہلے کبھی کوئی حیثیت دی گئی نہ اب جمہوری نقارخانے میںاُس کی کوئی آواز۔ بیچاری ”بی بی جمہوریت” پکار پکار کے تھک چکی کہ

نا حق ہم مجبوروں پر تہمت ہے مختاری کی
چاہتے ہیں سو آپ کریں ہیں ، ہم کو عبث بدنام کیا

مسندِاقتدار کی کشمکش نے جمہوریت کا حلیہ بگاڑ کے رکھ دیا۔ اگر جمہور کے نمائندوں کو جمہوریت کی پرکاہ برابر پرواہ بھی ہوتی تو وہ آئین میں آمروں کی لائی ترامیم کو بیک قلم مسترد کر دیتے لیکن ایسا ہوا نہیں اور نہ ہونے کی کوئی توقع۔ جب آئین میں اٹھارویں ترمیم کا ڈول ڈالا گیاتب آمر ضیاء الحق کے لائے ہوئے آرٹیکلز 62 اور 63 کو ختم کیا جا سکتا تھا لیکن اُس وقت نوازلیگ نہیں مانی۔ پھر چشمِ فلک نے دیکھا کہ میاں نوازشریف اُسی آرٹیکل 62 کا شکار بنے۔ نیب کا قانون آمر پرویز مشرف نے تخلیق کیا، مقصد احتساب نہ کرپشن کا خاتمہ بلکہ اپنے مخالفین کے گرد گھیرا تنگ کرنا تھا۔ میاں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اِسی نیب کے قانون کے تحت اڈیالہ جیل پہنچے۔ پیپلزپارٹی پر بھی ہر وقت نیب کی تلوار لٹکتی رہتی ہے۔

سعید غنی کہتے ہیں کہ نیب کا قانون بہت بھیانک ہے۔ حقیقت یہ کہ نیب کے خاتمے کے لیے کئی بار آوازیں اُٹھیں لیکن جمہوری رہنماء اِس پر کبھی متفق نہیں ہوسکے۔ وجہ صرف یہ کہ جو بھی مسندِ اقتدار پر براجماں ہوتا ہے، احتساب کے نام پر ہی تو اپنے مخالفین کو ”رَگڑا” دیتا ہے۔ پیپلزپارٹی اور نوازلیگ اپنے ادوارِ حکومت میں احتساب کے نام پر ہی باہم برسرِپیکار رہیں لیکن پرویز مشرف کے مارشل لاء کے بعد اُنہیں سمجھ آگئی اور ”میثاقِ جمہوریت” پر متفق ہونا پڑا۔ اب حصولِ حکومت میں نَووارد”تبدیلی” کے علم برداروں نے نئے پاکستان کی بنیاد ”احتساب” کے نعرے پر ہی رکھی جس کا پہلا شکارمیاں شہبازشریف بنے۔ تحریکِ انصاف کو بھی احتساب کے نام پر انتقام کی سیاست جیسی غلطی کا بہرحال ادراک ہوگا لیکن اُس وقت تک شاید بہت دیر ہو چکی ہوگی۔

میاں شہبازشریف کی گرفتاری کے بعدوفاقی وزیرِاطلاعات ونشریات فوادچودھری نے کہا ”عوام کو خوشخبریاں سنانے کا موسم شروع ہوگیا”۔ اُس کے خیال میں میاں صاحب کی گرفتاری بارش کا پہلا قطرہ ہے،ابھی اور بہت سی گرفتاریاں ہونے والی ہیں۔کہا تو یہی جاتا ہے کہ نیب آزاد وخودمختار ادارہ ہے لیکن فوادچودھری کی بڑھکوں کے بعد تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے نیب حکومت کا ”ذیلی ادارہ” ہے جو حکومت کے حکم پر ہی ”اِن ایکشن” ہوتا ہے۔ کیونکہ بجائے اِس کے کہ نیب کسی کی گرفتاری کا جواز پیش کرے، یہ فریضہ تحریکِ انصاف سرانجام دیتی نظر آتی ہے۔ میاں نوازشریف کی گرفتاری سے بہت پہلے کپتان نے بار بار کہا کہ اڈیالہ جیل نوازشریف کی منتظر ہے اور بالآخر وہ اڈیالہ جیل پہنچ ہی گئے۔

شہباز شریف کے بارے میںبھی فوادچودھری نے متعدد بار کہا کہ وہ بھی اڈیالہ جیل جائیں گے اور اب نیب نے فوادچودھری کے ”حکم” پر عمل درآمد کر دکھایا۔ فوادچودھری کہتے ہیں ”چور کو چور اور ڈاکو کو ڈاکو نہ کہوں تو اور کیا کہوں؟”۔ بجا مگر احتساب کی تلوار صرف نوازلیگ اور پیپلزپارٹی کے لیے ہی کیوں، تحریکِ انصاف کے لیے کیوں نہیں؟۔ خود وزیرِاعظم عمران خاں ہیلی کاپٹر کے غلط استعمال پر نیب کے ملزم ہیں لیکن طرفہ تماشہ یہ کہ خاںصاحب اُسی ادارے کے چیئرمین سے ”بطور وزیرِاعظم” ملاقات بھی کرتے ہیں جس کے وہ ملزم ہیں۔ اب وزیرِاعظم اور چیئرمین نیب کے درمیان کیا ”رازونیاز” ہوئے؟، یہ وزیرِاعظم جانیں یا چیئرمین نیب۔ سپریم کورٹ بابراعوان کے خلاف نندی پور کیس میں باقاعدہ انکوائری کا حکم دے چکی، وہ نیب میں پیشیاں بھی بھگت رہا ہے لیکن اُس کی گرفتاری کا تصور کرتے ہوئے بھی نیب پر کپکپی طاری ہو جاتی ہے۔ پنجاب کے سینئر وزیر علیم خاں کے خلاف تو نیب میں پرویز مشرف دَور سے کیسز کھلے ہوئے ہیں لیکن وہاں بھی نیب کے پَر جلتے ہیں۔ وزیرِاعظم عمران خاں کا معاونِ خصوصی زُلفی بخاری (جو غیرملکی شہری ہے) پر بھی نیب کیسز ہیں لیکن وہ بھی کسی گرفتاری کے خوف سے بے نیاز دندناتا پھرتا ہے۔ ایک طرف تو خواجہ سعدرفیق اور سلیمان رفیق کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا جاتا ہے جبکہ دوسری طرف عمران خاں نے خود فون کرکے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکلوایا۔ چودھری برادران (چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الٰہی) بھی نیب کی انکوائریاں بھگت رہے ہیںلیکن اُنہیں بھی گرفتار نہیں کیا جاتا۔ یہ ساری ”مہربانیاں” شریف برادران ہی کے لیے کیوں؟۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ حکومت ضمنی انتخابات کی آمد پر بوکھلاہٹوں کا شکار ہو گئی ہے؟ کیونکہ تحریکِ انصاف کی ”حکومتی عمارت” تو محض تین چار ارکانِ اسمبلی کے سہارے پر کھڑی ہے۔ اگر ضمنی انتخابات میں 11 ارکانِ قومی اسمبلی اپوزیشن کے کھاتے میں چلے گئے تو یہ ”عمارت” دھڑام سے گِر جائے گی۔

عام انتخابات سے پہلے میاں نوازشریف کو گرفتار کیا جاتا ہے اور ضمنی انتخابات سے پہلے میاں شہبازشریف پا بہ زنجیر۔ ایسے میں قوم یہ سوچنے پر مجبور کیوں نہ ہو کہ یہ سب سیاسی انتقام اور کرسی سے چمٹے رہنے کی تگ ودَو ہے۔ سچ کہا میاں نوازشریف نے کہ شہبازشریف کی گرفتاری ”مضحکہ خیز” ہے۔ میاں نوازشریف ایک ”اقامے” کی بنیاد پر گھر سدھارے اور اب میاں شہبازشریف اُس آشیانہ سکینڈل کیس میں گرفتار ہوئے جس میں نہ سرکاری خزانے سے حکومت کا ایک پیسہ صرف ہوا اور نہ ہی حکومت کی ایک انچ زمین گئی۔ نیب کا الزام یہ کہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کا منصوبہ پہلے پی ایل ڈی سی سے لے کر ایل ڈی اے اور پھر ایل ڈی اے سے واپس پی ایل ڈی سی کو کیوں دیا گیا۔ لیکن اصل الزام یہ کہ 2013ء میں لطیف سنز کے ساتھ کیے گئے معاہدے کو کیوں منسوخ کیا گیا۔

حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چودھری لطیف نیب ہی کا مجرم تھا جہاں سے اُس نے ”پلی بارگین” میں اصل سے 10 گُنا زیادہ دے کر جان چھڑائی۔ وہ محکمہ اینٹی کرپشن کا بھی ”مفرور” ہے لیکن اِس کے باوجود اُسے پشاور میٹرو بس کا ٹھیکہ دے دیا گیا۔ اگر حمزہ شہباز کا کہا سچ ہے تو پھر میاں شہباز شریف نے لطیف سنز کے ساتھ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کا ٹھیکہ منسوخ کرکے کوئی غلط کام نہیں کیا ۔ اب نیب کو چاہیے کہ اگر اُس کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت ہے تو احتساب عدالت میں پیش کرے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ایون فیلڈ ریفرنس کی طرح اُسے ایک دفعہ پھر بُری ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
Accountability court elections NAB Nawaz Sharif Prof Riffat Mazhar scandal احتساب انتخابات سکینڈل عدالت نواز شریف نیب
Accountability
Previous Post احتساب یا سیاسی انتقام
Next Post درخت لگاؤ۔۔نسلیں بچاؤ
Shajar Kari

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close