
ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری فلم کک کے آئٹم سانگ کی عکسبندی کے دوران اپنی نزاکت کے باعث پٹھوں کے شدید کھچائو کا شکار ہو گئیں۔
ایک بیان میں نرگس فخری نے کہاکہ سلمان خان کے ساتھ فلم کک کے آئٹم سانگ کی عکسبندی سے پہلے وہ کافی نروس اور دباؤ کا شکار تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جب آئٹم سانگ کی عکسبندی شروع ہوئی تو میں اس دوران پٹھوں کے شدید کھچائو کا شکار ہو گئی۔
تاہم شدید درد کے باوجود میں نے آئٹم سانگ کی عکسبندی مکمل کروائی۔ نرگس نے کہا کہ مسلزانجری سے نمٹنے کیلئے وہ ان دنوں مکمل طور پر آرام کر رہی ہیں۔ واضح رہے۔
کہ نرگس فخری شاہد کپور کے ساتھ فلم پھٹاپوسٹر نکلا ہیرو میں بھی ایک آئٹم سانگ کی عکسبندی کراتے ہوئے پٹھوں کے کھچائو کا شکار ہو گئی تھیں۔ نرگس فخری کا کہنا تھا کہ وہ اپنے آئٹم سانگ پر عوامی ردعمل جاننے کیلئے کک کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کررہی ہیں۔
