
راولپنڈی (جیوڈیسک) تھانہ صادق آباد کے علاقے میں شادی شدہ خاتون نے گھریلو حالات سے تنگ آکر گلے میں پھندہ ڈال کر خو دکشی کر لی۔ صادق آباد کے علاقے میں عبدالحمید اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر تھا جس کی اہلیہ مسماۃ انیسہ گھریلو حالات سے سخت تنگ تھی دونوں میاں بیوی کی اولاد بھی نہیں تھی گزشتہ روز مسماۃ انیسہ نے اپنے گلے میں رسی کا پھندہ ڈالا اور گھر کے کمرے میں نصب پنکھے سے جھول گئی۔
اے ایس آئی طارق مسعود نے بتایا کہ خاتون گھریلوحالات سے تنگ تھی۔ ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی ۔تھانہ چونترہ کے علاقے پڑیال میں 17 سالہ نوجوان برساتی نالہ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جس کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی بتایا گیا کہ17سالہ مقدس بلال شدید گرمی میں برساتی نالہ میں نہانے کیلئے گیا اور ڈوب گیا۔
