
لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے طالبان سے مذاکرات کے لئے چار رکنی کمیٹی کا اعلان اس کے لیے کیا ہے کہ قوم دیکھ لے کہ حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوسری طرف سے بھی مذاکراتی پیش کش کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔
