Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

قومیں کردار سے بنتی ہیں

January 20, 2017 0 1 min read
Follow the Leader
Follow the Leader
Follow the Leader

تحریر : شہزاد سلیم عباسی
قوموں کے زوال و انحطاط کی بڑی وجہ یہ ہے کہ جب وہ اپنے مرتبے، منزل اور درجے کو بھول کرپستیوں اور ذلتوں کی راہ کو اختیار کر نا پسند کرتی ہیں ۔حکم ربانی سے اکتا کر شیطانی طریق پر چلنا اپنا پیشہ بنا لیتی ہیں اورگمراہیوں اور بربادیوںکو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیتی ہیںتونتیجتا وہ رسوائیوں، پریشانیوں اور مصائب کی دلدل میں گر جاتی ہیں۔عظیم قومیںہمیشہ مضبوط اخلاقی، معاشرتی، معاشی ،تعمیری اور تربیتی محاذوں پر کھڑی ہوتی ہیں۔قومیں اپنی مضبو ط بنیادوں،روشن افکار،غیرمتزلز ل ارادوں ،آفاقی خیالات، غیر متذبذب اذہان،جمہوریت پسند مستحکم فیصلوں ، لاجواب اقداراور قانون کے احترام سے پہچانی جاتی ہیں۔ زندہ قومیں ملکوں کا فخر ہوتی ہیں ،قومیں جس دن مر جاتی ہیں اس دن سے ملکوں کے زوال شروع ہوجاتے ہیں۔ جب آزادی اظہار رائے کے حقوق لوگوں سے چھین لیے جاتے ہیں تو ممالک مہذب معاشرے جنم نہیں دیتے بلکہ مردے اور بے جان لاشے ثابت ہوتے ہیں ۔ جب برادری ازم کی بھینٹ چڑھا کرلوگوں سے انکے وو ٹ کا حق سلب کر لیا جائے تو اندر ہی اند ر ایسے لاوے تیار ہوتے ہیں کہ شاید جنکی تپش نسلوں کے بگاڑ کاسبب بنتی ہے۔جس ملک میں پچاس لاکھ سے زیادہ بھٹہ مزدورں سے ان کے حق رائے دہی کے حقوق غصب کر لیے جائیں۔

جس ملک میں غریب کسانوں کو سبسڈی کی لالچ دے کر یا ڈرادھمکا کر ووٹ دینے کے لیے دبائو ڈالا جائے اور جس ملک میںدھاندلی کے نئے ریکارڈ قائم کرنے کے لیے الیکشن عملے ،سیاسی اثرورسوخ اور سیکورٹی اداروں کی ملی بھگت سے اداروں کے تقدس کو پامال کیا جائے ،تو شایدوہ ملک اٹامک پاور ہونے کے باوجو د بھی اپنے دفاع اور سلامتی کے لیے دوسروں کا محتاج ہو گا۔ الیکشن کے دنوں میں غریب عوا م کو پیسوں کا لالچ دے کر زر خرید غلام بنانے والے درحقیقت اپنے ملک کے روشن مستقبل کو ہی دائو پر لگا رہے ہوتے ہیں۔جو ملک قرضے لینے اور آئی ایم ایف سے دوستی لگانے کی پینگیں بڑھائے تو وہ کیسے گمان کرسکتا ہے کہ وہ بین الاقوامی فورم پر اپنے کسی جائز مطالبے کا بھی دفاع کرسکے گا۔جس ملک کے حکمران آمریت کو تو گالیاں دیں لیکن ان کی اپنی سوچ اور رویے آمریت سے بھی بدتر ہوں تو ایسی جمہوری حکومتیں آمرانہ سوچ ہی پروان چڑھاتی ہیں۔ الغرض مملکت پاکستان کا ہر صوبہ کرپشن اور رشوت بازاری کی داستانیں رقم کرتا نظر آتاہے۔

ہم و ہ قوم ہیں جس نے ہیروں ، لعلوں ، گیندوںاو ر موتیوں کو خس و خاشا ک سمجھا اورغیروں کے ایجنڈوں پر عمل پیر ا ہوکربکائو مال کو فوقیت دی۔ہم نے حق کو چھپا یا اور ناحق کو پلکوں پر بٹھا کر نہ صرف ڈاکٹرعافیہ صدیقی ، ارفع کریم رندھاوا اور ایاز کو رسوا کیا بلکہ ملالہ یوسف زئی اور شکیل آفریدی جیسے مبہم کرداروں کو ہائی لائیٹ کیا۔ ہم سائنس ایجادات اور جدت و جدیدت کے نئے زینوں اور راہوں کی بات کرتے نہیں تھکتے لیکن راہ دیکھانے والوں کو امریکہ کے حوالے کردیتے ہیں اور کبھی سڑکوں پر بیٹھا دیتے ہیں۔ہم نے تعلیم ، قربانی اور پاکستان کا سرمایہ افتخار شخصیات کو چھوڑ کر اپنی جیبیں بھرنے میں ہی عافیت جانی۔ہمارے کردار ہمیشہ گو مگوں کی کیفیت سے دوچار رہتے ہیں۔ہمارا منافقانہ طرز عمل ملک کی جڑوں کو کھوکھلہ کررہاہے۔ ہم مختلف کردارں کے مالک دوغلے لوگ ہیں۔ ہم نے اپنے قانون کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں ہیں۔ ہمارا عدالتی نظام ایساہے کہ کسی امیر کو سزا نہیں ملتی جب کہ کسی غریب ہاری کو پیروی نہ کرسکنے کے جرم کی پاداش میں سزائیں سنا دی جاتی ہیں۔

Court
Court

ہم عدالتوں کو قابل احترام اور سپریم ضرور مانتے ہیں لیکن ان سے فیصلہ سازی کا اختیار چھین لیتے ہیں اور ایسا سبق سیکھاتے ہیں کہ انہیں اپنی معیشت، معاشرت اور اہل وعیال کی فکر دامن گیر ہو جاتی ہے۔ ہمار ا قانون ایسا ہے کہ خود فاضل جج صاحبان بارہا قانون میں سقم ہونے کا اعتراف کرچکے ہیں۔ ہمارا قانون جب کسی کو بری کرتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ وہ شخص جسے بری کیا گیا ہے وہ پانچ سال پہلے ہی فوت ہو چکا ہے ۔ ہم نظام بنانے وقت اسے آپریٹ کرنے کے لیے ہیرا پھیری کے راستے بھی تلاش کرتے ہیں۔ ہم عہدے تو دیتے ہیں لیکن عہدوں پر براجمان لوگوں کو اپنے من پسند طرز عمل کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ہم میرٹ کا واویلا تو پیٹتے ہیں ہیں لیکن میرٹ کے تمام راستے مسدود کر دیتے ہیں۔ہم شاندار معیشت اورروشن مستقبل کے بلند و بانگ دعوے تو کرتے ہیں لیکن تعمیر وترقی میں رخنے بھی ڈالتے ہیں۔ ہم عظیم قوم کے عظیم قائد کے ترانے تو پڑھتے ہیں لیکن قائد کے فرامین پر عمل در آمد کو توہین سمجھتے ہیں۔ ہم نیو کلئیر ہونے کا شور تو مچاتے ہیں لیکن جس نے ہمیں اس قابل بنایا اسے نظر بند کر دیتے ہیں۔ ہم اپنے اصل ہیروز کو اسکے مرنے کے بعد خوب یاد کرتے ہیں لیکن بد قسمتی سے اسکی حیات میں اسے بدنما دھبے کی طرح دیکھتے ہیں۔ہم نظام عدل کی بات تو کرتے ہیں لیکن اسے بلاتفریق نافذ کرنے سے نہ صرف گریزاں رہتے ہیں۔ بلکہ غریب وامیر کا فرق بھی برتتے ہیں۔

ہم قومی اداروں پر وہ لوگ بٹھاتے ہیں جو نہ صرف ہماری پشت پناہی کریں بلکہ ہمارے کالے دھن کو سفید بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوں ۔ ہم ایک طرف مذہبی فرقہ پرستی کے خلاف مہم جوئی کرتے ہیں دوسری طرف خود ہی ایسے لوگوں کو نہ صرف پارٹی ٹکٹ دیتے ہیں بلکہ انہیں اپنی سیکیورٹی اور دوسرے مذموم مقاصد کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ایک طرف ہم مذہبی رواداری کی بات کرتے ہیں دوسری طرف ہم خود ہی نہیں چاہتے کہ ایسا ہو۔ہم دہرے معیار رکھنے کی وجہ سے جہاں ایک طرف سیکولرازم اور لبرلزم کے نعرے لگاتے ہیں اور نعرے لگانے والوں کو پسند کرتے ہیں ، دوسری طرف ہم مساجد اور مدارس کو فورتھ شیڈیول میں ڈالنے کی پلاننگ کرتے ہیں حکمرانوں نے اپنی عیاشیوں اور اللے تللوں کے حصول کے لیے مطلب پرستی، غلامی، لالچ ،دھوکہ دہی،جھوٹ، رشوت خوری، ظلم وزیادتی، بھیڑ چال، قتل و غارت گری،اندونی و بیرونی محلاتی سازشوں، اور اوٹ پٹانگ حربوں کو اپنا وطیرہ بنا یا ہو ا ہے۔

وطن عزیز کی حالت زار دیکھ کرنہیں لگتا کہ ہم کبھی سیدھے ہوسکتے ہیں۔بہرحال ضرب عضب اور خیبر ون ٹو کے دوران شوو غوغا کرنے والے دونوں فریقین اور دوسری سیاسی پارٹیوں سے گزارش ہے کہ قوم کو بااختیاربنائیں، عدلیہ کو فیصلہ سازی کا اختیار دلوائیں اور لوگوں کو کنفیوز رویوں سے نہیں بلکہ اپنے احسن اخلاق ، اقدامات اور مثبت سوچ سے قائل کریں۔کرپشن کے بتوں کو توڑ کر کردار کا غازی بننے کی ضرورت ہے۔بقول اقبال:اقبال بڑا اپدیشک ہے من باتوں میں موہ لیتا ہے۔گفتارکا یہ غازی تو بنا کردار کا غازی بن نہ سکا۔۔لہذاجب تک ہمارے کردار، افعال ، اقوال اور اعمال ملک و قوم کی بھلائی کے لیے استعمال نہیں ہونگے تب تلک سی پیک جیسے شاہکار منصوبے بھی ہمیں معاشی ترقی و خوشحالی کے میناروں پر نہیں کھڑا کرسکتے۔

Shahzad Saleem Abbasi
Shahzad Saleem Abbasi

تحریر : شہزاد سلیم عباسی
0333-31 33 245
shahzadsaleemabbasi@gmail.com

Share this:
Tags:
character Nations تربیتی حکم زوال قومیں کردار معاشرے ممالک
1st All Pakistan NBP Football Tournament
Previous Post این بی پی پریذیڈنٹ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ : کراچی یونائیٹڈ کی واپڈا کو اپ سیٹ کردیا
Next Post آفاقی و سرمدی شاعر خواجہ غلام فرید کا تنقیدی جائزہ
Dr Mukhtar

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close