Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

نواز شریف کا ڈرون پر غیر متوازن مؤقف

October 23, 2013 0 1 min read
Ghulam Murtaza Bajwa
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

وزیراعظم میاں نواز شریف نے واشنگٹن جاتے ہوئے لندن میں قیام کے دوران پاکستان کے اس مؤقف کو دہرایا ہے کہ قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور انہیں بند ہونا چاہئے۔ اس سے ایک روز قبل اقوام متحدہ نے بھی ڈرون حملوں کو مسترد کرتے ہوئے امریکہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس بارے میں تفصیلات فراہم کرے۔ گزشتہ چند برس کے دوران قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کا معاملہ سیاسی طور پر ایک اہم ترین معاملہ کے طور پر زیر بحث رہا ہے۔ حکومت پاکستان نے ہمیشہ یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ڈرون حملے اس کی مرضی کے بغیر ہو رہے ہیں۔ اس طرح یہ حملے پاکستان کی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہیں۔ تاہم اس حوالے سے پاکستان نے عالمی سطح پر یا اقوام متحدہ کے کسی فورم پر کوئی پیش رفت بھی نہیں کی ہے۔ پاکستان میں اس حوالے سے یہ بات بھی کی جاتی رہی ہے کہ ڈرون حملے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں بے حد مؤثر ہتھیار کی حیثیت رکھتے ہیں اور یہ کہ پاکستان نے زبانی طور پر امریکہ سے اس بارے میں افہام و تفہیم کی ہوئی ہے۔

سابق حکمران پرویز مشرف نے چند ماہ قبل پاکستان واپس آنے کے بعد ایک انٹرویو میں یہ اعتراف بھی کیا تھا کہ چند مواقع پر انہوں نے ڈرون حملوں کی اجازت دی تھی۔ پاکستان میں تحریک انصاف کے علاوہ دائیں بازو کی مذہبی جماعتیں ڈرون حملوں کے حوالے سے انتہائی سخت گیر مؤقف اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے سیاسی طور پر یہ دلیل اختیار کی ہے کہ ڈرون حملوں سے دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ طالبان ان حملوں کو جواز بنا کر لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں۔ اس طرح ایک طرف امریکہ کے خلاف رائے عامہ ہموار ہوتی ہے تو دوسری طرف انتہا پسند گروہوں کو دہشت گرد کارروائیوں کے لئے نئے نوجوانوں کو گمراہ کرنا بھی سہل ہو جاتا ہے۔ بعض اہم سیاسی قوتوں کے سیاسی دباو کی وجہ سے اب حکومت پاکستان نے بھی ڈرون حملوں کے بارے میں اسی قسم کا مؤقف اختیار کیا ہے۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران بھی اس مؤقف کو دہرایا تھا۔

اب واشنگٹن جاتے ہوئے لندن میں ٹرانزٹ کے دوران بھی انہوں نے یہی بات کہی ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ اور یہ کہ ان سے انتہا پسند گروہوں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔حیرت انگیز طور پر پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور حکومت کی طرف سے یہ مؤقف اس حقیقت حال کے باوجود اختیار کیا گیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما یہ واضح کر چکے ہیں کہ ڈرون حملے بند نہیں ہوں گے۔ البتہ ان کے کنٹرول کو سی آئی اے کے براہ راست کنٹرول سے پینٹا گون منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے ڈرون حملوں کے حوالے سے ایک پالیسی بیان میں یہ بھی واضح کیا تھا کہ یہ حملے سب سے کم نقصان دہ ہوتے ہیں اور اپنے ٹارگٹ کو ہی نشانہ بناتے ہیں۔ البتہ اس حوالے سے بعض اوقات غلطی کا امکان ہوتا ہے اور سویلین ہلاکتیں بھی ہو جاتی ہیں۔ اس کے ساتھ یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ پاکستان کے تمام دفاعی ماہرین ڈرون حملوں کی افادیت سے اتفاق کرتے ہیں۔

Taliban
Taliban

حقائق یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ ان حملوں کی بدولت بعض انتہائی خطرناک طالبان لیڈر ہلاک کئے گئے ہیں۔ لیکن سیاسی سطح پر ایک ایسا ماحول پیدا کر دیا گیا ہے کہ دہشت گردی کی بات کرتے ہوئے ڈرون حملوں کی مذمت کرنا یا انہیں دہشت گرد حملوں کی وجہ قرار دینا ایک فیشن کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ اس کا بہت واضح مظاہرہ دو ماہ پہلے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے مسئلہ پر ہونے والی ال پارٹیز کانفرنس میں بھی دیکھنے میں آیا تھا۔ اس اجلاس میں جو قرار داد منظور کی گئی تھی اس میں طالبان کی دہشت گردی، ظلم اور بربریت کا ذکر تو نہیں ہے لیکن ڈرون حملوں اور اس کے سیاسی اثرات کا بہت تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے۔ اس طرح پاکستان کی حکومت اور سیاسی جماعتوں نے خود ہی ایک ایسا جواز طالبان کو فراہم کر دیا ہے جسے وہ مذاکرات نہ کرنے کے حوالے سے مسلسل استعمال کر رہے ہیں۔ طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود اور ترجمان شاہد اللہ شاہد خاص طور سے ڈرون حملوں کو اپنی دہشت گردی کے جواز کے طور پر پیش کرتے ہوئے یہ دلیل دے چکے ہیں کہ ڈرون حملے بند ہونے سے پہلے مذاکرات شروع نہیں ہو سکتے۔

پاکستان کی مذہبی سیاسی جماعتیں بھی زور و شور سے اس دلیل کو استعمال کرتی ہیں اور اب وزیراعظم اور حکومت بھی اسی مؤقف کو دہرا رہی ہے۔ حالانکہ ڈرون حملوں کا سلسلہ 2004 ء سے شروع ہوا ہے۔ ان 9 برسوں کے دوران ایک واضح اور بامقصد پالیسی اور حکمت عملی سامنے آنی چاہئے تھی۔ لیکن پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے اسے محض سیاست کرنے کا زریعہ بنایا گیا ہے۔ او اب حکومت بھی اسء ڈگر پر چل رہی ہے۔اقوام متحدہ نے گزشتہ روز اس حوالے سے جو اعداد و شمار جاری کئے ہیں ان کے مطابق امریکہ نے اب تک 330 ڈرون حملے کئے ہیں۔ ان حملوں میں 2200 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 600 زخمی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں میں 400 شہری باشندے بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی اور انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے بین ایمرسن نے یہ اعداد و شمار فراہم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس حوالے سے سی آئی اے کے راز داری کے قوانین کی وجہ سے امریکہ کی طرف سے معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

اس لئے امریکی حکومت کو تفصیلات فراہم کرنی چاہئیں۔ بین ایمرسن نے ڈرون حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ یہ بات اپنی جگہ پر کسی شک و شبہ سے بالا ہونی چاہئے کہ کسی خود مختار ملک کی سرزمین پر ڈرون حملے اس ملک کی خود مختاری اور اقتدار اعلیٰ کی خلاف ورزی ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ امریکہ اس قسم کا ہتھیار استعمال کرنے سے پہلے متعلقہ ملکوں کی حکومتوں سے معاملات طے کرے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی یہ بات بھی اتنی ہی اہمیت رکھتی ہے کہ پاکستان جیسے ملکوں کی حکومتوں کو اس ہتھیار کی افادیت کے پیش نظر سیاسی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ بات تسلیم کرنی چاہئے کہ یہ حملے دہشت گردی کی بیخ کنی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے برعکس اس کو سیاسی رنگ دے کر عام لوگوں کو قوم پرستی کے نام پر گمراہ کرنے کا فائدہ محض انتہا پسند قوتوں کو ہی ہو رہا ہے۔

Drone Attacks
Drone Attacks

اس حوالے سے یہ بات نوٹ کرنا بھی بے حد ضروری ہے کہ صرف ڈرون حملوں سے ہی پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔ عرب اور سینٹرل ایشیا کے متعدد ملکوں سے ہزاروں انتہا پسند پاکستان کے قبائلی علاقوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ طالبان ان کی براہ راست سرپرستی اور حفاظت کرتے ہیں۔ یہ لوگ کسی قانونی اجازت کے بغیر پاکستان کی سرزمین میں آباد ہیں اور ان کا واحد مقصد مملکت پاکستان کے خلاف جنگ میں طالبان اور دیگر انتہا پسند قوتوں کا دست و بازو بننا ہے۔ حیرت کی بات ہے کہ پاکستان کی حکومت یا سیاسی جماعتیں ان خطرناک غیر ملکی باشندوں کی موجودگی کو کبھی موضوع بحث نہیں بناتے اور نہ ہی طالبان کو یہ باور کروایا جاتا ہے کہ وہ کس طرح ان غیر قانونی غیر ملکیوں کو پناہ دے کر پاکستان کے قوانین اور خود مختاری کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ ہماری مٹھی بھر سیاسی مذہبی جماعتوں اور ان کے طالبان نواز لیڈروں کو بھی یہ حقیقت تسلیم کرنے اور بیان کرنے کی توفیق نہیں ہوتی۔ حالانکہ ڈروں حملوں کا ذکر کرتے ہوئے ان کی قومی حمیت اپنے عروج پر ہوتی ہے۔

ڈرون حملوں کے حوالے سے کبھی یہ بات بھی سامنے نہیں لاتی جاتی کہ پاکستان کی فضائیہ بھی قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کرتی ہے اور ان میں سینکڑوں بے گناہ بھی مارے جاتے ہیں۔ نہ ہی یہ حقائق کھل کر بیان کئے جاتے ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف ہر قسم کی فوجی کارروائی کے مقابلے میں ڈرون حملوں سے املاک اور شہریوں کا سب سے کم نقصان ہوتا ہے۔یہ سچائی تو ڈرون حملوں کی یکطرفہ بحث میں بالکل فراموش کر دی جاتی ہے کہ جن لوگوں کو ٹارگٹ کرنے کے لئے ڈرون حملوں کا سہارا لیا جاتا رہا ہے۔ ان کے ہاتھوں پاکستان کے 50 ہزار شہری اور 6 ہزار فوجی جوان جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ڈرون حملوں کی وجہ سے مرنے والے چند سو بے گناہ شہریوں کے مقابلے میں یہ نقصان ڈیڑھ سو گنا زیادہ ہے۔ پاکستان کو ڈرون حملوں کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ اصولی نقطہء نظر سے ضرور بات کرنی چاہئے۔ لیکن ان حملوں کو دہشت گردی میں اضافہ کے جواز کے طور پر پیش کرنا بالکل نامناسب اور غیر موزوں ہے۔ اصولی طور پر تو پاکستان کو امریکہ کے ساتھ ڈرون حملوں کے معاملہ پر باہمی طور پر قابل قبول کوئی معاہدہ کر لینا چاہئے۔ کیونکہ ڈرون ہی ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے طالبان خوفزدہ ہیں اور جو ان کے پاوں تلے سے زمین نکال سکتا ہے۔

Ghulam Murtaza Bajwa
Ghulam Murtaza Bajwa

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

Share this:
Tags:
drone attacks Ghulam Murtaza Bajwa pakistan Rules soldiers sponsored state taliban Target terrorism U.S weapon امریکہ پاکستان ٹارگٹ دہشت گردی ڈرون حملوں سرپرستی طالبان غلام مرتضیٰ باجوہ فوجی قوانین مملکت ہتھیار
Mohammad Siddiq Madani
Previous Post زلزلہ متاثرین تاحال امداد کے منتظر
Next Post دوسرا آل کراچی فیصل انوی ٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں نورانی اسٹار، اسلام مجاہد اور کورنگی مجاہد کی فتح

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close