Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ایک اور وکٹ اُڑ گئی

February 16, 2018 0 1 min read
Lodhran Election
Lodhran Election
Lodhran Election

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
حالات خواہ کچھ بھی ہوں میاں نواز شریف کی رَگِ ظرافت ہمیشہ پھڑکتی رہتی ہے۔ اُن کی باتوں میں طنز کی چُبھن بھی نمایاں لیکن وہ کبھی غیر پارلیمانی زبان استعمال نہیں کرتے۔ جب پانچ رکنی بنچ نے اُنہیں نااہل کیا تو میاں صاحب کا اِس نااہلی پر تبصرہ یہ تھا کہ اگر کرپشن کرو تو مجرم اور اگر نہ کرو تو پھر بھی مجرم۔ لودھراں کے الیکشن میں شاندار کامیابی کے بعد میاں صاحب نے فرمایا کہ کہاں ہیں وہ لوگ جو جی ٹی روڈ سے نہ جانے کا مشورہ دیتے تھے ،اگر یہاں کوئی موجود ہے تو ہاتھ کھڑا کرے۔ اُنہوں نے یہ بھی فرمایاکہ کچھ لوگ تو جہاز سے جانے کا مشورہ بھی ٍدیتے تھے۔ دراصل میاں صاحب کہنا یہ چاہتے تھے کہ اگر وہ پانچ رکنی بنچ کے انتہائی متنازع فیصلے پر احتجاج کی راہ نہ اپناتے تو آج نوازلیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہوتی۔ حقیقت بھی یہی ہے کہ میاں صاحب کا اسلام آباد سے لاہور تک جی ٹی روڈ کا سفر اور ”مجھے کیوں نکالا” والا بیانیہ دھڑادھڑ بِکا اور میاں صاحب کی مقبولیت میں کئی گُنا اضافہ ہوا۔ تحریکِ انصاف کے دِل پشاور میں تاریخی جلسہ مظفرآباد میں محیرالعقول عوامی اجتماع، چکوال کے ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی اور اب لودھراں کا انتخاب، یہ سبھی میاں صاحب کی عوامی مقبولیت کی علامتیں ہی تو ہیں۔

لودھراں کے حالیہ ضمنی انتخاب میں نواز لیگ کے غیر معروف اُمیدوار پیر اقبال شاہ نے تحریکِ انصاف کے ایسے ”کھُنّے سینکے” کہ ساری جماعت حیران وپریشان اور ”ٹُک ٹُک دیدم، دَم نہ کشیدم” کی عملی تصویر۔ خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ وہ 40 سالوں سے سیاست میں ہیںلیکن اُنہوں نے پیر اقبال شاہ کا نام پہلی بار سُنا ہے۔ یہ سیٹ تحریکِ انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیرترین المعروف ”اے ٹی ایم” کی سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد خالی ہوئی ۔عمران خاں جو ہمیشہ موروثی سیاست کی شدید مخالفت کرتے رہتے ہیں، اُنہوں نے یہاںبھی حسبِ سابق یوٹرن لیتے ہوئے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو میدان میں اتارا۔ یہ حلقہ جہانگیر ترین کا گَڑھ سمجھا جاتاہے اور یہاں سے وہ بھاری اکثریت سے جیتے بھی ہیں۔ عمران خاں کے اِس یوٹرن کی وجہ یہ تھی کہ اُن کے خیال میں نوجوان علی ترین بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا۔ اِسی حلقے سے دسمبر 2015ء میں جہانگیر ترین نے ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے اور اُن کی اپنے مخالف اُمیدوار پر برتری 40 ہزار تھی۔

لودھراں کے موجودہ ضمنی الیکشن میں تقریباََ تمام تجزیہ نگاروں کا یہی خیال تھا کہ علی ترین آسانی سے جیت جائے گا کیونکہ ایک تو پیراقبال شاہ غیرمعروف امیدوار تھے اور دوسرے نوازلیگ نے بھی اِس حلقے کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں دی کیونکہ لیگی حلقوں میں بھی یہی خیال کیا جاتا تھا کہ یہ تحریکِ انصاف کی پکّی سیٹ ہے اِس لیے اِس پر توانائیاں صرف کرنا محض وقت کا زیاں ہوگا۔جب نتائج سامنے آئے تو صرف تحریکِ انصاف ہی نہیں، نوازلیگ بھی حیران رہ گئی۔ پیر اقبال شاہ 26 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے جیت گئے۔ اُنہوں نے ایک لاکھ 13 ہزار 827 ووٹ حاصل کیے جبکہ علی ترین صرف 87 ہزار 571 ووٹ حاصل کر سکے۔ اگر 2015ء کے ضمنی انتخاب میں جہانگیر ترین کی 40 ہزار ووٹوں کی برتری کو شامل کر لیا جائے تو اب تحریکِ انصاف 66 ہزار ووٹوں کے خسارے میں نظر آتی ہے جو محیرالعقول بھی ہے اور ناقابلِ یقین بھی۔ شاید اِسی لیے اب تجزیہ نگار یہ کہہ رہے ہیں کہ نوازلیگ کی یہ جیت عمران خاں کی آنکھیں کھول دینے کے لیے کافی ہے۔ سیاسی مبصرین یہ تبصرے بھی کر رہے ہیں کہ پاناما فیصلے کے بعد نوازشریف لہر چل پڑی ہے اور اگر اُنہیں جیل ہوگئی تو نوازلیگ انتخابات 2018ء میں دوتہائی اکثریت بھی لے سکتی ہے۔ ہم نے تو انہی کالموں میں پاناما کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی عرض کیا تھا کہ اگر میاں صاحب نااہل ہوگئے تو اُن کی مقبولیت میں اضافہ ہو جائے گا۔ ہمارا کہا آج سچ ثابت ہو رہا ہے۔ اِس میں کوئی شک نہیں کہ زور آوروں نے مذہبی جماعتوں سمیت کئی کارڈ کھیلے لیکن سبھی ناکام ہوئے اور نوازشریف اپنی مقبولیت کی رفعتوں کی طرف گامزن رہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ میاں صاحب کے خلاف کونسا کارڈ کھیلا جاتا ہے۔

جہانگیرترین چونکہ عمران خاں کے قریب ترین ساتھی ہیں اور وقتاََ فوقتاََ تحریکِ انصاف کی مالی مدد بھی کرتے رہتے ہیں ،اِس لیے خاںصاحب نے الیکشن کمیشن کے ضابطۂ اخلاق کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے لودھراں میںضمنی انتخاب سے صرف دو دِن پہلے انتخابی جلسے سے خطاب بھی کیا۔ اُن کے ہمراہ لال حویلی والے شیخ رشید سمیت اُن کی پوری ٹیم موجود تھی لیکن پھر بھی ”پیر ” جیت گیا۔ شاید یہاں ”پیرنی” کا دَم درود کام نہ آیا ہو یا پھر ”پیر” ہی اِتنا ”تَکڑا” کہ پیرنی کا بَس نہ چل سکا۔ یہ شکست عمران خاں کو قبول کرنی ہی پڑی کیونکہ انتخاب فوج کی نگرانی میں ہوا۔ اب خاں صاحب کہتے ہیں ” کامیاب قومیں ناکامیوں سے سیکھتی ہیں۔ ہم دوبارہ مضبوط ہو کر سامنے آئیں گے”۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ زندگی میں جتنی بار وہ ہارے ہیں ،اور کوئی نہیں ہارا۔ ہم نے تو یہی دیکھا کہ عمران خاںاپنی شکست تسلیم کرنے کی بجائے احتجاجی سیاست کی راہ اپناتے ہیںلیکن شکر ہے کہ اُنہوں نے یہ تو تسلیم کیا کہ ہار جیت کھیل کا حصّہ ہوتی ہے، وہ کھیل خواہ کرکٹ کا ہو یا سیاست کا۔ اللہ کرے کہ وہ اپنی اِس بات پر قائم رہیں کیونکہ وہ یوٹرن لینے کے ماہر بھی تو ہیں۔

نواز لیگ کو مبارک ہو کہ عمران خاں نے کم از کم ایک نشست پر تو کھلے دِل سے اپنی ہار تسلیم کی اور حواری لال حویلی والے نے بھی جب شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام میں شیخ رشید لودھراںکے ضمنی انتخاب میں نوازلیگ کی جیت کو تسلیم کر رہے تھے ،تب ”شرارتی” شاہ زیب خانزادہ نے کہا ”اِس وقت جب تحریکِ انصاف کے سبھی لوگ مُنہ چھپائے پھِر رہے ہیں، آپ نے ہمت دکھائی اور ہمارے پروگرام میں چلے آئے”۔ کوئی شاہ زیب خانزادہ سے پوچھے کہ کیا وہ نہیں جانتے کہ شیخ رشید کس مٹی کے بنے ہوئے ہیں؟۔اُن کی پیشین گوئیاں ہمیشہ غلط ثابت ہوتی رہیںپھر بھی وہ انتہائی بے شرمی سے اپنے کام میں جُتے رہے۔ پیپلزپارٹی کے دَور سے لے کر اب تک اُن کا گزارہ پیشین گوئیوں پر ہی تو ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اِسی میں اُن کی مقبولیت پنہاں ہے۔ پیپلزپارٹی کے عہدِ حکومت میں وہ پیشین گوئیوں پہ پیشین گوئیاں کرتے چلے گئے لیکن جب ”کَکھ” نہ بنا ۔ جب کوئی ایک پیشین گوئی بھی درست ثابت نہ ہوئی تو فرمایا ”فوج سَتّو پی کر سوئی ہوئی ہے”۔ نوازلیگ کے دَورِ حکومت میں بھی وہ اپنی ”حرکتوں” سے باز نہ آئے اورحکومت جانے کی خبریں دیتے رہے ۔اب نوازلیگ بھی اپنا عہدِحکومت پور اکرنے جا رہی ہے اور تھکے ہارے شیخ صاحب کی اگلی پیشین گوئی یہ کہ 2018ء کے انتخابات میں نتیجہ مختلف ہو گا۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
corruption criminal election Nawaz Sharif politics Prof Riffat Mazhar protest احتجاج الیکشن سیاست کرپشن مجرم نواز شریف
Pak Army Attack
Previous Post پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب، دشمن کی چوکی اُڑا دی، 5 فوجی ہلاک
Next Post چالیس روپے فی لیٹر ٹیکس
Petroleum Products

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close