مصطفی آباد/للیانی : وڈانہ کے قریب نا معلوم نشئی نشہ نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق، تفصیلات کے مطابق وڈانہ کے قریب 50سالہ نامعلوم نشئی نشہ نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا۔
بتایا گیا ہے کہ مذکورہ نشئی کئی دن سے وڈانہ کے قریب واراہ گردی کر رہا تھا کہ گزشتہ رات کے کسی پہر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ضابطہ کی کاروائی کے بعد لا وارث نشئی کو دفن کر دیا۔
