
جوہانسبرگ (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کے عظیم سیاہ فام رہنما نیلسن مینڈیلا کی زندگی کے مختلف گوشوں سے پردہ اٹھاتی فلم Mandela: Long Walk to Freedom انتیس نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
فلم کی کہانی جنوبی افریقہ کے عظیم رہنما نیلسن مینڈیلا کی جدو جہد سے بھرپور زندگی پر مبنی ہے۔ فلم میں منڈیلا کا کردار برطانوی اداکار ادرس ایلبا نے ادا کیا ہے۔ فلم مینڈیلا کے بچپن میں انکے گاؤں سے لے کر انکے جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر منتخب ہونے تک کا احاطہ کرے گی۔
فلمساز Anant Singh کہتے ہیں کہ پہلے یہ فلم نیلسن منڈیلا کو دکھائی گئی ہے جسے دیکھ ان کے چہرے پر مسکراہٹ آ گئی۔ فلم 29 نومبر کو جنوبی افریقہ کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
