
لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکا میں بچوں کے لیے تیار کردہ نئی ویڈیو گیم ساؤتھ پارک، دی سٹک آف ٹرتھ کا نیا ٹریلر انٹرنیٹ پر جاری کر دیا گیا۔
گیم کی کہانی امریکی ٹیلی ویژن پر نشر کی جانے والی کارٹون سیریز’ ساوتھ پارک ‘ پر مبنی ہے، ویڈیو گیم کا سکرپٹ معروف امریکی مصنف ٹرے پارکر اور میٹ سٹون نے تحریر کیا ہے اور اس سے قبل گیم کے تین سیکوئل آ چکے ہیں۔
ویڈیو گیم کے کرداروں کی مکمل ڈیزائننگ ٹی وی سیریز کے کرداروں پر ہی کی گئی ہے۔ ویڈیوگیم رواں سال ہی ریلز کی جانی تھی لیکن کچھ وجوہات کی بنا اسے منسوخ کر دیا گیا، اب یہ گیم اگلے سال 4 مارچ کو فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔
