
نئی دلی (جیوڈیسک) عام آدمی پارٹی کے دہلی کے نو منتخب وزیراعلیٰ اروند کیجروال منصب سنبھالتے ہی عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے لگے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ اروند کیجروال نے اعلان کیا ہے کہ ہر خاندان کو ہرماہ 700 لیٹر مفت پانی فراہم کیا جائے گا، 400 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی کی قیمت آدھی کر دی گئی واضح رہے۔
اروند کیجروال نے انتخابی منشور میں عوام کو مفت پانی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ 103 بخار ہونے کے باعث وزیراعلیٰ اروند کیجروال کے گھر پر اجلاس کے دوران یہ فیصلے کیے گئے۔ دہلی کے وزیراعلیٰ نے پولیس اہلکار کی ہلاکت پر ایک کروڑ امداد کا بھی اعلان کیا تھا۔
