
جکارتا (جیوڈیسک) یوں تو ایکشن کے حوالے سے ہالی وڈ فلموں کا کوئی ثانی تصور نہیں کیا جاتا لیکن انڈونیشیا کی نئی فلم “دی ریڈ 2 بیرنڈل” کے ٹریلر نے تو ایکشن کے شوقین افراد کو حیران ہی کر دیا ہے۔
ڈائریکٹر و رائٹر گریتھ ایوان کی یہ فلم 2012 میں بننے والی”دی ریڈ” کا سیکوئل ہے جس نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے تھے، اب اس فلم کے دوسرے حصے کو بھی مداحوں کیلئے پیش کیا جا رہا ہے جس کی کہانی پولیس اور مافیا کے درمیان جاری جنگ کے گِرد گھوم رہی ہے۔ کرائم، کرپشن، مارشل آرٹ اور شوٹ آؤٹ کے دِل دہلا دینے والے مناظر کی عکاسی کرتی یہ فلم آئندہ برس مارچ کے مہینے میں ریلیز کر دی جائے گی۔
