
موغادیشو (جیوڈیسک) نائیجیریا میں گذشتہ مہینے اغوا ہونے والی لڑکیوں میں سے 60 سے زائد لڑکیاں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی قید سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔
جھڑپ میںبوکو حرام کے پچاس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ خواتین اور لڑکیاں اس وقت بھاگ نکلیں جب بوکو حرام کے جنگجو ایک فوجی اڈے پر حملے کے لیے گئے ہوئے تھے۔ نائجیریا کی فوج کا کہنا ہے کہ اس رات انھوں نے تصادم میں 50 سے زیادہ باغیوں کو ہلاک کر دیا۔
یاد رہے کہ اپریل کے مہینے میں اغوا کی جانے والی 200 سے زیادہ سکول کی لڑکیاں اب بھی بوکو حرام کی تحویل میں ہیں۔ ایک مقامی نگراں یا پہریدار عباس گاوا نے صحافیوں کو بتایا کہ انھیں ان کے ساتھیوں کی جانب سے یہ خبر ملی کہ اغوا کی گئی خواتین اور لڑکیوں میں سے تقریباً 63 اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئی ہیں۔
