
پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کِم جانگ اُن نے سزائے موت پانے والے پھوپھا چانگ سانگ تیک کے خاندان میں کسی فرد کو نہیں چھوڑا۔ تمام گھر والوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن کے حکم پر چانگ سانگ تیک کی بہن، بھائیوں، بچوں اور پوتے پوتیوں کو بھی قتل کر دیا گیا ہے۔ ان میں کیوبا اور ملائشیا کے لیے شمالی کوریا کے سفارتکار بھی شامل تھے۔ رپورٹ کے مطابق ان افراد کو ایک دوسرے کے سامنے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔
اس سے پہلے کِم جونگ اُن نے پھوپھا اور ان کے پانچ ساتھیوں کو غداری کے الزام میں بھوکے کتوں کے آگے ڈالا تھا۔ واضع رہے کہ چانگ سانگ کی شادی سینیئر کم جونگ ایل کی بہن سے ہوئی تھی۔ چانگ سانگ تیک کا شمار شمالی کوریا کے طاقتور رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ چانگ سانگ نے شمالی کوریا کی ایک فوجی عدالت میں اس بات کا اعتراف کیا کہ انھوں نے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی۔
چانگ سانگ کو حکومت کے پیچھے طاقت سمجھا جاتا تھا۔ چانگ سانگ کی شادی سینئر کم جونگ ایل کی بہن سے ہوئی تھی اور وہ حکمران جماعت اور قومی دفاعی کمیشن میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔
