
انقرہ (جیوڈیسک) حادثہ مسافر بس کے الٹنے سے ہوا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ترکی میں ٹریفک حادثے میں نو افراد ہلاک جبکہ دس زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ صوبہ سیواس میں اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ دس زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
