
بیجنگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے غیر مشروط جوہری مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ اور مذاکراتی نمائندے کیم کائی گوان نے بیجنگ میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ غیر مشروط جوہری مذاکرات کے آغاز کے خواہاں ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا سے اس کے جوہری پروگرام سے دستبرداری تک مذاکرات نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
