
پراگ (جیوڈیسک) تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے مطالبہ کیا ہے کہ میانمر کے بدھ بھکشو مسلمانوں کے ساتھ اصولی سلوک کریں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمہوریہ چیک کے دورے کے موقع پر دارالحکومت پراگ میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دلائی لامہ نے کہا کہ وہ برمی بدھ بھکشوں سے اپیل کرتے ہیں۔
وہ مسلم بھائیوں میں اشتعال پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کے دوران یاد رکھیں کہ ہمارے بدھ مذہب کے اصول کیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہو جائے تو یقینا ملک میں متاثرہ مسلمانوں کو تحفظ ملے گا۔
